پی ٹی آئی
تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج محکمہ برقی کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ زراعت اور صنعتوں کا شعبہ، برقی سربراہی کے مسائل سے متاثر نہ ہونے پائے۔ انہوں نے کہا کہ برقی خریدی کے لئے جو کچھ بھی شرحیں مقرر ہوتی ہوں، عہدیدار اس بات کو یقینی بنائیں کہ زراعت اور صنعتوں کا شعبہ متاثر نہ ہو۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ کے چندر شیکھر راؤ نے آج سینئر عہدیداروں کے ہمراہ ریاست میں برقی پیداوار اور سربراہی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ عہدیداروں نے چیف منسٹر کو بتایا کہ روزانہ4تا5ملین یونٹ برقی خریدی جاری ہے تاکہ تقریباً800میگا واٹ برقی خسارہ پر قابو پایاجاسکے ۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ کیرالہ کے ایسٹر پاور گرڈ سے برقی حاصل کرنے کے امکانات کی کھوج کریں ۔۔ انہوں نے عہدیداروں سے یہ بھی کہا کہ وہ شمسی توانائی کے زریعہ برقی پیداوار کی صورتحال بہتر بنانے کے امکانات بھی دریافت کریں ۔ چیف منسٹر نے دامر چرلا پاور پلانٹ کے تعمیری کاموں میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا ۔ عہدیداروں نے چیف منسٹر کومطلع کیا کہ مختلف مختصر مدرتی اور طویل مدتی منصوبوں کے ذریعہ وہ ریاست میں برقی سربراہی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے قابل ہیں اور اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ شعبہ زراعت اور شعبہ صنعت کو برقی سربراہی متاثر ہوگی۔ اسی دوران تھنک انرجی اور تھنک کیپٹل کے صدر نشین ڈی روی ریڈی نے آج سکریٹریٹ پہنچ کر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی ۔ دونوں کمپنیاں امریکی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ روی رٰڈی نے چیف منسٹر سے کہا کہ ان کی کمپنیاں ، برقی اور ویسٹ واٹر ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتی ہیں اور وہ تلنگانہ اسٹیٹ کی ترقی میں شراکت دار بننے کی خواہاں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کمپنیاں ، گیاس اور سولار انرجی کے میدان میں بھی اپنا وجود رکھتی ہیں ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ڈی روی ریڈی کی درخواست پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا اور ان سے کہا کہ وہ تفصیلی پراجکٹس رپورٹس کے ساتھ رجوع ہوں ۔ انہوں نے ان کی درخواست پر غور کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر وزیر توانائی لکشما ریڈی بھی موجود تھے ۔
Uninterrupted Power Supply to Telangana Industries
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں