ہندوستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے لئے امریکہ کوشاں - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-08

ہندوستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے لئے امریکہ کوشاں - اوباما

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے درکار رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے نئی قومی سیکوریٹی پالیسی جاری کی جب کہ انہوں نے چند دن قبل ہی ہندوستان کا دوسرا تاریخی دورہ کیاتھا ۔ اپنی دوسری نیشنل سیکوریٹی اسٹراٹیجی(این ایس ایس) کانگریس کو روانہ کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ ہم ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے پر ترجیح دیئے ہوئے ہیں ۔ ہمارا مقصد ہندوستان اور ایشیاء کے ساتھ تعلقات میں مزید گہرائی لانا ہے ۔اس سلسلہ میں ہم اپنے ساتھیوں اور رفیقوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تال میل بنائے رکھیں گے ۔ اس سلسلہ میں ٹرانسپیسفک پارٹنر شپ تیار کی جائے گی جس کے ذریعہ ایشیاء بھر میں اعلیٰ معیاری ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ ان کے مطابق ایشیاء میں دنیا بھر کی40فیصد تجارت ہوتی ہے ۔ نیشنل سیکوریٹی اسٹراٹیجی کے زائد از3صفحات پر جنوبی ایشیاء کے تعلق سے خصوصی اہمیت دی گئی ہے ۔ جب کہ امریکہ، ہندوستان کے ساتھ اپنے اسٹراٹیجک و اقتصادی رفاقت کاری کو مسلسل مضبوط بنارہا ہے کیونکہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے ۔ اس اسٹراٹیجی میں کہا گیا کہ امریکہ اور ہندوستان باہمی مفادات کے تحت کام کرنا پسند کریں گے جس سے دونوں کو ہی فائدہ ہوگا ۔ بالخصوص سیکوریٹی توانائی اور ماحولیات کے شعبوں میں کافی توجہ دی جائے گی۔ نیشنل سکیوریٹی اسٹراٹیجی میں کہا گیا کہ ہم ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کو سمجھتے ہیں اور علاقائی استحکام دہشت گردی سے نمٹنے اور جنوبی و وسطی ایشیا میں اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ہندستان اور پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے ۔ واضح رہے کہ اوباما انتظامیہ کی جانب سے یہ دوسری نیشنل سیکوریٹی اسٹراٹیجی ہے جیسا کہ پہلی اسٹراٹیجی 2010ء میں جاری کی گئی تھی ۔ 2010ء میں بھی وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ ہند۔ا مریکہ اسٹراٹیجک تعلقات میں بہتری پیدا ہورہی ہے ۔

US primed to unlock potential of ties with India: Barack Obama

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں