پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سرحد پر 50 ہندوستانی ٹرکس روک لئے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-08

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سرحد پر 50 ہندوستانی ٹرکس روک لئے

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے آج50ہندوستانی ٹرکس کو روک لیا اور خطہ قبضہ پر تجارتی سرگرمیوں کو معطل کردیا ۔ پاکستان کی جانب سے یہ کارروائی پاک مقبوضہ کشمیر سے آنے والے22ٹرکس کو مبینہ طور پر منشیات کی برآمدگی پر ہندوستان کی جانب سے ضبط کرلیا گیا تھا ۔ پاک مقبوضہ کشمیر میں تجارت اور سفر کے عہدیداروں نے کشمیر کے راستے ہندوستان سے آنے والی50ٹرکس کو لوٹانے سے انکار کردیا ۔ پاکستان کا یہ فیصلہ کل ہندوستان کی جانب سے22ٹرکس کی ضبطی کے رد عمل میں کیا گیا ۔ پاک مقبوضہ کشمیر کے ایک سینئر عہدیدار نے بین کشمیر تجارتی پابندی کی توثیق کی۔ اور دعویٰ کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کئے گئے معاہدہ کے تحت ہندوستان کی ذمہ داری ہے کہ تجارتی سازو سامان لے جانے والی ٹرکس کو لوٹا دے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاوقتیکہ ہندوستان منشیات کی اسمگلنگ کے تعلق سے ثبوت فراہم نہ کرے ضبط کردہ22ٹرکس واپس نہ لوٹائے ان کی جانب سے روکے گئے50ٹرکس کو ہندوستان لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے۔ اری میں کل انڈین سیکوریٹی عہدیداروں نے دعوی کیا تھا کہ اس نے پاکستان سے آنے والے سنترے سے لدے ہوئے ایک ٹرک میں مشتبہ ممنوعہ منشیات کے تقریباً200پیاکٹس برآمد کئے گئے ۔ہندوستان کی جانب سے ٹرکس کو ضبط کئے جانے کے بعد خط قبضہ پر چکوٹی سیکٹر کے توسط سے بین سرحدی تجارت کو معطل کردیا گیا۔

Pakistan stopped 50 Indian drivers to return to Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں