سوائن فلو اموات 620 سے زیادہ - میڈیکل شاپس کو حکومت کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-18

سوائن فلو اموات 620 سے زیادہ - میڈیکل شاپس کو حکومت کی ہدایت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ایک ایسے وقت جب کہ سوائن فلو کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے اور یہ تعداد620سے زیادہ ہوگئی ہے ملک کی ڈرگ اتھاریٹی نے میڈیکل شاپس سے کہا ہے کہو ہ ٹامی فلودوا کا ذخیرہ کرلیں لیکن ڈاکٹرس کے مشورے کے بغیر اسے فروخت نہ کریں ۔ اس وائرس سے15اور16فروری کے درمیان39اموات ہوئیں جس کے ساتھ اس سال مرنے والوں کی تعداد624ہوگئی ہے۔ اس سال سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی اب تک کی تعداد9311ہے جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے ۔ اموات کی تعدادمیں اضافہ کے بعد یہ تعداد2013ء کے اعداد و شمار سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے جس کے دوران699اموات ہوئی تھیں ۔ گزشتہ سال سوائن فلو کے باعث218افراد فوت ہوئے تھے۔ 2012ء میں 405اموات ہوئیں ۔ وزیر صحت جے پی ندا نے بحران کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں عہدیداروں کے درمیان ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے ملک بھر کے دس ہزار سے زیادہ کیمسٹوں کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ Oseltamivirگولی کا ذخیرہ کرلیں لیکن ڈاکٹر کی پرچی کے بغیر اسے فروخت نہ کریں ۔ ادارہ نے کیمسٹوں سے کہا کہ وہ ڈاکٹر کی پرچی کی ایک نقل بھی رکھیں ۔ دو بری طرح متاثرہ ریاستوں راجستھان اور گجرات میں16فروری تک مہلوکین کی تعداد بالترتیب176اور152تھی۔

Swine flu menace: deaths toll crosses 620 mark

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں