ہندوؤں کی آبادی مسلسل کم ہو رہی ہے - توگڑیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-18

ہندوؤں کی آبادی مسلسل کم ہو رہی ہے - توگڑیا

گورکھپور
یو این آئی
وشو ہندو پریشد(وی ایچ پی) کے عالمی امور کے صدر پروین توگڑیا نے آج کہا کہ ہندوؤں کی آبادی مسلسل کم ہورہی ہے اور اب بھی ہندو نہیں ہوش میں آئے تو وہ اقلیت ہوجائیں گے۔ مسٹر توگڑیانے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ اگر ہندو اس وقت بھی نہیں جاگے تو جو حال آسام میں ہوا ہے وہی پورے ملک میں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہندوؤں کی آبادی10فیصد سے کم ہوکر ایک فیصد رہ گئی ہے ۔ بنگلہ دیش میں تو ہندو اکثریت والے گاؤں خالی ہوتے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہندوؤں کی آبادی کم ہوگی تو وہ غیر محفوظ ہوجائیں گے۔ وی ایچ پی نے کہا کہ کسانوں کو خوشحال بنانے کے لئے جاری بجٹ فارمنگ شروع کی جائے گی۔ گائے، بھینس وغیرہ کے فضلات سے حیاتیاتی کھاد بنانے اور کامیاب چکر کے ذریعہ کثیر کھیتی کروا کر ان کی معاشی صورتحال میں بہتری لائی جائے گی ۔ توگڑیا نے لو جہاد اور گھر واپسی کے بارے میں سوال پر کہا کہ یہ سوال وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ سے پوچھا جانا مناسب ہوگا۔ دہلی اسمبلی الیکشن میں عام آدمی پارٹی کی زبردست کامیابی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ لو جہاد اور گھر واپسی کے مسئلے لوک سبھا انتخابات کے وقت بھی تھے لیکن اس الیکشن میں بی جے پی کو ریکارڈ جیت حاصل ہوئی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں