بی جے پی کی شکست اور مستقبل کی حکمت عملی پر غور ہوگا - آر ایس ایس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-15

بی جے پی کی شکست اور مستقبل کی حکمت عملی پر غور ہوگا - آر ایس ایس

کانپور
پی ٹی آئی
راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کے چار روزہ منتھن میں جس کا کل سے اتر پردیش کے اس صنعتی ٹاؤن میں آغا ز عمل میں آرہا ہے ، دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی حالیہ شکست اور آر ایس ایس کی مستقبل میں تنظیمی حکمت عملی کے بارے میں غوروخوض کیے جانے کا امکان ہے ۔آر ایس ایس کے ایک کارکن نے بتایا کہ پہلے سے طے شدہ میٹنگ ہے جس میں اتر پردیش کے تمام مشرقی علاقوں گورکھپور تا کانپور کے تمام سر گرم رکن حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں دیگر تنظیموں بشمول بی جے پی اور وی ایچ پی کے کارکنوں کو بھی شامل کیاجائے گا۔ وی ایچ پی اودھ ریجن کے سکریٹری بہاری مشرا نے کہا کہ اس اجلاس میں تنظیم کی مستقبل حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ موہن بھاگوت ملحقہ گروپس جیسے وشوا ہندو پریشد(وی ایچ پی) بجرنگل دل ، درگاہ واہنی اور مزدور سنگھ کے سرکردہ قائدین کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ20147کے اسمبلی انتخابات پر نظر رکھتے ہوئے بی جے پی کو مستحکم بنانے کے طریقہ کار پر غور کیاجائے گا۔ اصل تنظیم کی کارکردگی اور اس میں پائی جانے والی کمی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد تنظیم نے اتر پردیش میں اپنے ڈھانچہ پر توجہ دینا شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ کے دوران آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت بی جے پی اور دوسری تنظیموں سے فیڈ بیک لیں گے ۔ یہ پتہ چلانے کی کوشش کی جائے گی کہ کیسا مسائل درپیش رہے ہیں۔ نوجوانوں کو آر ایس ایس کے ساتھ مربوط کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ آر ایس ایس نے کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران تعداد میں اضافہ پر غور کیاجائے گا ، کیوں کہ ایسا نہ کرنے سے بی جے پی کو کوئی مدد نہیں ملے گی ۔ آر ایس ایس کی شاکھاؤں پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اگر شاکھائیں مضبوط ہوں تو پھر کارکنوں کو تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ۔ چار دن کے دوران اس بات پر بھی غور ہوگا کہ کتنی شاکھائین صبح کے اوقات میں اور کتنی شام کے اوقات میں کام کررہی ہیں ۔ ہم اعداد و شمار پر نہیں، بلکہ حقیقی صورتحال پر غور کریں گے۔ کانپور زون کے پرچارک انیل کمار نے کہا کہ آر ایس ایس سربراہ بھاگوت کل رات دیر گئے کانپور پہنچے ۔ وہ ریلوے گراؤنڈ اور نرالا نگر میں کل20ہزار کارکنوں سے خطاب کریں گے جس کے لئے سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے یہاں آج پوران نگر علاقہ کے ایس وی ایم انٹر کالج میں سابق سنگھ پرچارکوں کے ساتھ بند کمرہ میں ملاقات کی ۔ بھاگوت، سابق پارچارکوں کے دور وزہ کیمپ’’وچار منتھن شیور ‘‘ میں شرکت کے لئے یہاں آئے ہوئے تھے ۔ اس کیمپ میں صوبہ اودھ کے زائد از دو سوسابق پرچارکوں نے شرکت کی۔ آر ایس ایس سربراہ کی آج کی ملاقات سے میڈیا کو بھی دور رکھا گیا ، جو بعد ازاں کانپور کے لئے روانہ ہوگئے ۔

RSS chief reviews factors behind BJP debacle

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں