مودی حکومت کارپوریٹ موافق اور عوام مخالف - سی پی آئی ایم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-15

مودی حکومت کارپوریٹ موافق اور عوام مخالف - سی پی آئی ایم

روہتک(ہریانہ)
پی ٹی آئی
سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری پرکاش کارات نے آج این ڈی اے حکومت پر آرڈیننس کے ذریعہ تحویل اراضی قانون میں ترمیم اور انشورنس سیکٹر میں ایف ڈی آئی بڑھانے جیسے فیصلوں کے لئے حملہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ رکارپوریٹ موافق اور عوام مخالف سرکار ہے ۔ سی پی آئی ایم نے عوام سے مرکز میں بی جے پی حکومت کو اکھاڑہ پھینکنے کے لئے ایک فیصلہ کن جدو جہد شروع کرنے کی اپیل کی ۔ یہاں ایک ریلی سے مخاطبت میں سی پی آئی ایم قائد نے الزام عائد کیا کہ مرکز میں اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی نے پارلیمنٹ کو بائے پاس (درکنار) کرتے ہوئے عوام مخالف تحویل اراضی قانون متعارف کیا اور انشورنس سیکٹر میں ایف ڈی آئی میں اضافہ کردیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ سیشن کے فوری بعد مرکزی حکومت نے کئی آرڈیننس پاس کئے، حکومت، الیکشن مہم کے دوران کئے گئے وعدوں کے بر خلاف کام کررہی ہے ۔ اپنی میقات کے صرف9ماہ کے دوران حکومت کا رخ واضح ہے اور انہوں نے محنت کش افراد کے مخالف رویہ اختیار کیا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایک طرف تو اس نے سرمایہ داروں کے لئے قدرتی ذرائع کھول دئیے ہیں لیکن دوسری طرف منریگا کو غیر موثر بناکر بغیر مرضی کے تحویل اراضی کا آرڈیننس لاکر اور کئی لاکھ کروڑ کارپوریٹ ٹیکس معاف کرکے عام آدمی پر بوجھ بڑھا دیا ہے ۔ سی پی آئی ایم ہریانہ یونٹ کے سکریٹری اندرجیت سنگھ نے سوامی ناتھن کمیشن رپورٹ پر عمل آوری کا مسئلہ اٹھایا جس میں کسانوں کے حق کی بات کہی گئی تھی ۔

Karat calls for struggle to overthrow Modi govt.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں