داعش کے خلاف اردن کی فضائیہ کے دوبار ہ حملے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-14

داعش کے خلاف اردن کی فضائیہ کے دوبار ہ حملے

عمان
رائٹر
اردن کی شاہی فضائی کے لڑاکا طیاروں نے5دن کے وقفہ کے بعد دوبارہ شام میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری شرو ع کردی ہے ۔ اردنی فضائی نے گزشتہ جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو داعش کے ٹھکانوں اور تنصیبات پر تباہ کن حملے کئے تھے ۔ اردن کے سرکاری ٹیلی ویژن نے نئے حملوں کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جمعرات کی سہ پہر داعش کے منتخب اہداف کو بمباری کر کے تباہ کردیا گیا ہے ۔ اردنی فضائی کے پائیلٹ معاذ الکساسہ کے اندوہناک قتل کا بدلہ لینے کے لئے لڑاکا طیاروں نے اس سے پہلے3روز میں چھپن فضائی حملے کئے تھے اور شام کے شمال مشرقی علاقہ میں داعش کے ٹھکانوں، لاجسٹکس مراکز اور اسلحے کے ڈپوؤں کو تباہ کردیا تھا ۔ واضح رہے کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے معاذ الکساسبہ کے دعاش کے ہاتھوں زندہ جلائے جانے کا انتقام لینے کا اعلان کیا تھا ، اور انہوں نے اپنے فوجی کمانڈروں کو داعش کے خلاف امریکہ کی قیادت میں مہم میں زیادہ کردار کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا تھا ۔ اس کے بعد سے اردن کی شاہی فضائیہ نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے تیز کردئیے ہیں ۔ فضائی کے سربراہ جنرل منصور الجبور نے گزشتہ اتوار کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ امریکہ کی قیادت میں گزشتہ سال ستمبر میں عراق اور شام میں فضائی حملوں کے آغاز کے بعد سے دولت اسلامی (داعش) اپنی20فیصد فوجی صلاحتیں کھو بیٹھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ’’ہم داعش کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے پرعزم ہیں۔‘‘ ان کے مطابق اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں میں داعش کے7ہزار جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں ۔

Jordanian air force resumes bombing raids against ISIS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں