’’انسان سے انسان کا ہو بھائی چارہ‘‘ کجریوال کے لبوں پر مناڈے کا گیت
آئی اے این ایس
چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج تقریب حلف برداری کے بعد اپنی تقریر کا اختتام گلوکار مناڈے کے گائے ہوئے مشہور گیت’’ انسان سے انسان کا ہو بھائی چارہ‘‘ یہی پیغام ہمارا۔‘‘ کے چند اشعار گاتے ہوئے کیا۔ کجریوال نے زبردست تالیوں کی گونج میں بڑی خوش اسلوبی سے یہ گیت گایا جس کو سامعین نے دہرایا ۔ بالی ووڈ فلم’’ پیغام‘‘ کے لئے یہ گیت کم و بیش نصف صدی قبل گیت کار پردیپ نے لکھا تھا ۔ دسمبر2013میں بھی اپنی تقریب حلف برداری کے دوران ایک گیت گاتے ہوئے کجریوال نے گویا روایت کو توڑا تھا کیونکہ اس وقت تک ہندوستان کی کسی ریاست کے چیف منسٹر نے ایسا قدم نہیں اٹھایا تھا ۔ آج پھر ایک بار انہوں نے گیت گاتے ہوئے ’’عادم آدمی‘‘ کے ساتھ اپنی یگانگت کا اظہار کیا۔
قائدین کا عام آدمی جیسا لباس
پی ٹی آئی
صد ر عام آدمی پارٹی اروند کجریوال اور ان کے وزارتی رفقاء ، جنہوں نے آج عہدہ رازداری کا حلف لیا، ایک عام آدمی کی طرح کے لباس پہنے ہوئے تھے ۔ اس طرح اس پارٹی کے فلسفہ کی عکاسی ہوتی تھی ۔ کجریوال ’’آسمانی رنگ کا سوئٹر اور بھورے رنگ کا پتلون زیب تن کئے ہوئے تھے اگرچہ آج انہوں نے اپنا ٹریڈ مارک مفلر استعمال نہیں کیا تھا۔ وہ’’مفلر مین‘‘ کی حیثیت سے بھی شہرت رکھتے ہیں ۔ آج دھوپ تھی اور موسم گرم تھا غالباً اس لئے انہوں نے مفلر استعمال نہیں کیا۔ کجریوال اور دیگر 6وزراء نے ہندی میں ایشور کے نام پر حلف لیا ۔ ہر حلف برداری پر فضا ، زبردست تالیوں کے شور سے گونجتی رہی ۔ اے اے پی وزراء ، پارٹی ٹوپیاں زیب سر کئے ہوئے تھے جن پر ہ ندی میں ’’میں عام آدمی ہوں‘‘ تحریر درج تھی ۔ 6وزراء میں منیش سسوڈیا ، ستیندر جین اور عاصم احمد خان نے شرٹس اور پتلون پہن رکھے تھے جب کہ مابقی وزراء نے سیاستدانوں کے روایتی لباس کرتا پاجامہ اور نہرو جیاکٹ پہنچ رکھے تھے ۔
کجریوال دہلی سکریٹریٹ پہنچ گئے
پی ٹی آئی
چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال آج حلف لینے کے بعد دہلی سکریٹریٹ پہنچ گئے اور سینئر عہدیداروں و نیز اپنے وزارتی رفقاء سے بات چیت کی ۔ کجریوال کے ساتھ وزراء منیش سسوڈیا، عاصم احمد خان ، سندیپ کمار، ستیندرجین، گوپال رائے اور جتیندرسنگھ ٹومار بھی تھے۔ سمجھاجاتا ہے کہ چیف منسٹر نے اپنے دفتر میں اپنے وزارتی رفقاء کے ساتھ مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ سرکاری عہدیداروں نے کجریوال اور دیگر وزراء کی سکریٹریٹ میں آمد کا خیر مقدم کیا ۔ حلف برداری کے فوری بعد کجریوال نے رام لیلا میدان پر زبردست اجتماع سے خطاب کیا اور اپنی حکومت کی ترجیحات کا اظہار کیا ۔ ان میں رشوت ستانی اور فرقہ پرست عناصر کے خلاف اقدامات شامل ہیں ۔
بالی ووڈ اداکار بھی موجود
پی ٹی آئی
تاریخی رام لیلامیدان پر جہاں آج قائد اے اے پی اروند کجریوال نے بحیثیت چیف منسٹردہلی حلف لیا، بالی ووڈ کی کئی ممتاز شخصیتوں اور اداکاروں کو دیکھا گیا ۔ ادکارہ گل پناگ اور ادکار جاوید جعفری نے اے اے پی کے ٹکٹ پر لکھنو سے مقابلہ کیا تھا ۔ ادکار ایوب خان اور شیکھر سمن بھی رام لیلا میدان پر موجود تھے ۔ جاوید جعفری نے جو آج صبح کی اولین ساعتوں میں دہلی پہنچے تھے ، کہا کہ ’میں یہاں رام لیلا میدان پر اس لئے آیاہ وں کہ اس یاد گار لمحہ پر موجود رہوں ۔ ہم یہاں سیاست کرنے نہیں آئے ہیں بلکہ اس کو بدلنے آئے ہیں۔‘شیکھر سمن نے کہا کہ رام لیلا میدان پر ان کا دورہ ان کی دلی آواز پر مبنی ہے ۔ میں صبح نیند سے بیدار ہوا اور یہاں چلا آیا ۔ میں اس شخص(کجریوال) کو دیانتداری اور لچکدار رویہ کے سبب پسند کرتا ہوں ۔
عاپ حکومت دہلی کو گلوبل شہر بنانے کے قابل: انڈیا انکلوژیو
پی ٹی آئی
ہندوستانی صنعت نے اعتماد جتایا کہ عاپ حکومت قومی راجدھانی کو گلوبل شہر بنانے اور تجارت کرنے میں سہولت کو بڑھا کر سرمایہ داروں کو راغب کرنے کے قابل ہوگی۔ پی ایچ ڈی چیمبر نے نئے وزیر اعلیٰ اروند کریوال سے اپیل کی کہ وہ ضروریات زندگی جیسے بجلی، پانی کی قیمتوں میں کمی کرنے پر زور نہ دیں کیونکہ اس سے نقصان پہنچے گا ۔ اسوچام صدر رانا کپور نے کہا کہ کجریوال کا عام آدمی سے رابطہ لمبے عرصہ تک عوامی طاقت کی ترجمانی کرے گا جس سے صنعت اور معاش پربڑا فرق مرتب ہوگا ۔ چیمبر کے مطابق عاپ کی حکومت کاروبار کرنے کے لئے آسانی فراہم کرنے میں کامیاب ہوگی اور نئے سرمایہ داروں کو راغب کرنے میں کامیاب ہوگی کیونکہ راجدھانی میں بہترین انفراسٹرکچر مہیا ہے ۔
چیف منسٹر دہلی کجریوال کوئی قلمدان نہیں رکھیں گے
پی ٹی آئی
رام لیلا میدان میں چیف منسٹر دہلی کی حیثیت سے حلف لینے کے فوری بعد عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے آج اپنے کابینی وزراء کو قلمدان الاٹ کیے اور اپنے قریبی رفیق منیش سسوڈیا کو ڈپٹی چیف منسٹر مقررکیا ۔ چیف منسٹر کی زیر صدارت دہلی سکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس کے بعد سسوڈیا نے کہا کہ مجھے ڈپٹی چیف منسٹر کی حیثیت سے کامکرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ میں ان وزارتوں پر بھی نظر رکھوں گا جو کسی اور وزیر کوالاٹ نہیں کی گئی ہے ۔ کجریوال نے میڈی سے خطاب نہیں کیا کیوں کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ۔ سسوڈیا محکمۂ فینانس و منصوبہ بندی، تعلیم، شہری ترقی اورمحکمہ مال کی زمہ داری سنبھالیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ گوپال رائے کو ٹرانسپورٹ ، ترقی ، لیبر ، جنرل ایڈ منسٹریشن اور روزگار کی(وزارتوں کی)ذمہ داری دی گئی ہے ۔ ستیندر جین، وزارت برقی، صحت ، صنعت ، پی ڈبلیو ڈی و آبپاشی اور سیلاب پر قابو پانے کے محکمہ کے انچارج ہوں گے ۔ سسوڈیا نے بتایا کہ جتیندر سنگھ تومار کو وزارت قانون و انصاف ،داخلہ، سیاحت آرٹ، اینڈ کلچر کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ سسوڈیا نے مزید کہا کہ عاصم احمد خان، تغذیہ و سیول سپلائی ، ماحولیات و جنگلات اور انتخابی محکموں کے ذمہ دار ہوں گے ۔ سندیپ کمار کو وزارت برائے ترقی و بہبود خواتین و اطفال ، زبان ، ایس سی، ایس ٹی کو ترقی کی وزارتیں الاٹ کی گئی ہیں۔ سسوڈیا نے کہا کہ کجریوال نے اپنے لئے کوئی وزارت نہیں رکھی ہے ۔ وہ ہر وزارت اور محکمہ کی کارکردگی کی نگرانی کریں گے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے مزید کہا کہ کجریوال ، تین اہم شعبوں کے انچارج ہوں گے ۔ وہ وزارتوں کی موثر کارکردگی اور ان کی نگرانی ، عصری ٹکنالوجی استعمال کرتے ہوئے نظام میں تبدیلی لانے اور دہلی کے عوام سے راست طور پر مربوط ہونے کے کام کے انچارج ہوں گے ۔ سسوڈیا نے کہا کہ چیف منسٹر دہلی ، نظام میں تبدیلی لانے کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں ۔ کجریوال کی تمام تر توجہ آئندہ پانچ سال تک موثر انداز میں حکومت چلانے پر مرکوز رہے گی۔
ٹیم کارکن کے چیف منسٹر دہلی بننے پر فخر: انا ہزارے
اسی دوران رالے گان سدھی سے موصولہ اطلاع کے مطابق انسدادِ رشوت ستانی جہد کار انا ہزارے نے آج اروندکجریوال کو مبارکباد دی اور کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ان کا ایک کارکن، دہلی کاچیف منسٹر بن گیا ہے۔ انا ہزارے نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایاکہ میں نے ووٹوں کی گنتی کے دن بھی کجریوال کو مبارکباد دی تھی ۔ میں چیف منسٹر دہلی کی حیثیت سے حلف لینے پر انہیں ایک بار پھر مبارکباد دیتا ہوں ۔ مجھے فخر ہے کہ ہمارے ایک کارکن نے دہلی میں حکومت بنائی ہے ۔
Delhi chief Arvind Kejriwal swears to end 'VIP culture'
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں