عاپ اور بی جے پی طرز حکمرانی میں گہری مماثلت - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-18

عاپ اور بی جے پی طرز حکمرانی میں گہری مماثلت - کانگریس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دہلی میں اروند کجریوال کی حکومت نے اپنے پہلے ہی کام کے دن ریاستی سکریٹریٹ میں میڈیا کے داخلہ پر امتناع عائد کردیا جس پر کانگریس نے آج کہا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے طرز حکمرانی میں گہری مماثلت پائی جاتی ہے ۔ پارٹی قائد منیش تیواری نے ٹوئٹر پر کہا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے طرز حکمرانی میں گہری مماثلت پائی جاتی ہے ۔ وزیر اعظم نے بحیثیت چیف منسٹر گجرات ، گجرات کے سیکریٹریٹ میں میڈیا کے داخلہ پر پابندی لگائی تھی ۔ عام آدمی پارٹی اپنی دونوں ہی میعادوں میں ان کی تقلید کررہی ہے ۔ واضح رہے کہ میڈیا کو کل دہلی سکریٹریٹ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ پرنٹ میڈیا اور الکٹرانک میڈیا دونوں کے صحافیوں کو سکریٹریٹ میں داخل ہونے سے دور رکھا گیا ۔ ایک سیکوریٹی عملہ کے رکن نے بتایا کہ سینئر سرکاری عہدیداروں نے ہمیں ہدایت دی ہے کہ ہم ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو اندر داخل ہونے نہ دیں ۔ کانگریس جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے ٹوئٹر پر یہ کہتے ہوئے دہلی میں عام آدمی پارٹی کی کامیابی کو ایک نیا موڑ دینے کی کوشش کی کہ کجریوال ، کانگریس مکت بھارت کے لئے آر ایس ایس کے مجموعی منصوبہ کا ایک حصہ ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ آر ایس ایس اور کجریوال دونوں کے مداح مجھ سے برا سلوک کریں گے ۔

AAP and BJP strikingly similar in their style of functioning, tweets Manish Tewari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں