ڈاکٹر ذاکر نائیک عمر مونس اور مائیکل گارزل کو شاہ فیصل ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-05

ڈاکٹر ذاکر نائیک عمر مونس اور مائیکل گارزل کو شاہ فیصل ایوارڈ

2015-King-Faisal-International-Prize
ریاض
یو این آئی
سعودی عرب کا باوقار شاہ فیصل بین الاقوامی ایوارڈ2015ء کے لئے منتخب ناموں کا مکہ کے گورنرشہزادہ خالد الفیصل اور شاہ فیصل انعام کمیٹی کے سکریٹری جنرل عبداللہ العشمین نے کل یہاں الحزام سنٹر میں منعقد ایک شاندار تقریب میں اعلان کیا۔ دوبین الاقوامی شہرت یافتہ اسکالر کیمسٹری کے پروفیسرعمر مونس باغی(امریکہ) اور پروفیسر مائیکل گارزل(سوئٹزر لینڈ) کو سائنس( کیمسٹری) کے شعبہ میں مشترکہ طور پر انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔ اسلامی مطالعات کا ایوارڈ اکٹر عبدالعزیز بن عبدالرحمان کاکی کو دیاجائے گا۔ وہ مدینہ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی میں کنسلٹنٹ ہیں۔ میڈیسن کے لئے امریکہ کے پروفیسر جیفر ایوان گورڈن کو منتخب کیا گیا ہے۔ ہر انعام کے ساتھ عربی میں خوبصورت خطاطی سے مزین ایک سند ، جس پر صاحب انعام کے کارناموں کا ذکر ہوتا ہے ، 24قیراط کے200 گرام سونے کا ایک میڈل اور7.5لاکھ سودی ریال نقد دیاجاتا ہے ۔ مشترکہ طور پر انعام پانے والوں میں رقم آدھی آدھی تقسیم کی جاتی ہے۔ العشمین کی طرف سے جاری سند میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نائک ، جو ایک غیر عرب اسکالر ہیں ، بیان کے مطابق سوئس فیڈرل انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر گرازل کو فوٹو الیکٹروکیمیکل سسٹم برائے تبدیلی شمسی توانائی میں بنیادی اور عملی ایجادات کے لئے سائنس کے شعبہ میں انعام کا حقدار پایا گیا۔

مکہ المکرمہ سے ایجنسی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب ہندوستان کی اسلامی ریسرچ فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اسلامی خدمت پر سال2015ء کا شاہ فیصل بین الاقوامی ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل اور انعامی کمیٹی کے سکریٹری جنرل عبداللہ العشمین نے الخزیمہ سنٹر میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں انعام جیتنے والے افراد کے ناموں کا اعلان کیا۔ سائنس کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں انعام حاصل کرنے والے دو بین الاقوامی سکالرز جن میں امریکہ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر عمر مونس یاغی اور سوئٹزر لینڈ کے پروفیسر مائیکل گریٹزل شامل ہیں ۔ اسلامک اسٹڈیز کے شعبے میں خدمات کا ایوارڈ مدینہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ایک کنسلٹنٹ ڈاکٹر عبدالعزیز بن عبدالرحمان کاکی کو دیا گیا۔ طب کے شعبے میں انعام امریکہ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر جیفری آئیون گورڈن کے نام رہا۔ ہر انعام میں ہاتھ سے تحریر کردہ عربی سرٹیفیکیٹ ہوتا ہے جس میں ایوارڈ جیتنے والے کی خدمات کا ذکر کیاجاتا ہے ۔ نیز24قیراط اور200گرام وزن کا گولڈ میڈل اور ساڑھے سات لاکھ سعودی ریال کا نقد انعام بھی ایوارڈ کا حصہ ہے ۔ کسی بھی شعبے میں ایک سے زیادہ افراد کے جیتنے کی صورت میں نقد انعام کو تقسیم کردیاجاتا ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ہندوستان سے تعلق رکھنے والے علی میاں ندی اور نجات اللہ صدیقی کو بھی اس ایوارڈ سے نوازاجاچکا ہے ۔ پہلا شاہ فیصل ایوارڈ پاکستان کے نامور اسکالر اور جماعت اسلامی کے بانی مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کو ان کی عالم اسلام کے لئے خدمات پر دیا گیا تھا۔

Dr. Abdalziz Abdurahman Ibrahim Kaki, Professor Jeffrey Ivan Gordon, Professor Michael Gratzel, Professor Omar Mwannes Yaghi and Dr. Zakir Abdul Karim Naik awarded King Faisal International Prize

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں