سعودی دارالحکومت ریاض اور مشرقی منطقہ میں گرد آلود سرد ہوائیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-09

سعودی دارالحکومت ریاض اور مشرقی منطقہ میں گرد آلود سرد ہوائیں

ریاض/ دمام
سعودی پریس ایجنسی
ریاض اور مشرقی ریجن میں جمعرات کو گر د آلود سرد ہواؤں نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کر پریشان کردیا ۔ ماہر موسمیات ڈاکٹر عبداللہ المسند نے بتایا کہ ہفتے اور اتوار کو شمالی ، وسطی اور مشرقی علاقوں میں سردی نقطہ عروج کو پہنچ جائے گی جب کہ اتوار سے منگل تک مملکت کے دیگر علاقوں کے موسم میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ الشرقیہ سے رپورٹ ملی ہے کہ وہاں تیز ہواؤں کی وجہ سے اشتہاری بورڈ گر گئے اور دمے کے مرٰجوں کی وجہ سے اسپتالوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا۔ سینکڑوں سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی تنفس کے عارضے کی وجہ سے طبی معائنے اور علاج کے لئے ہسپتال پہنچ گئے ۔ صحت کے ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ گرد و غبار کا سلسلہ رہا تو تنفس کے مریض اپنا بیشتر گھروں میں گزاریں ،ضرورت پڑنے پر ہی باہر نکلیں ۔ بوڑھے اور بچے اسپتال سے زیادہ رجوع کررہے ہیں ۔ دمام میں کنگ عبدالعزیز پورٹ میں تعلقات عامہ کے انچارج خالد المطیری نے بتایا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے جہاز رانی بند کردی گئی ہے ۔ السعودیہ کے عہدیدار نے بتایا کہ مملکت کے اکثر علاقوں میں غیر مستحکم موسم کی وجہ سے پروازوں کا سلسلہ دوروز تک جاری رہے گا ۔ دوسری جانب امارات کے قومی مرکز برائے موسم نے خبردار کیا ہے کہ دھند کی وجہ سے حد نظر500میٹر ہوگئی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں