سعودی عرب امسال انفارمیشن ٹیکنالوجی پر 37 ارب ڈالر خرچ کرے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-09

سعودی عرب امسال انفارمیشن ٹیکنالوجی پر 37 ارب ڈالر خرچ کرے گا

ریاض
الشرق الاوسط
مشرقی وسطیٰ میں مارکیٹ کنسلٹنسی اینڈریسرچ کی ماہر کمپنی اے ڈی سی نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی وعرب2015ء کے دوران انفارمیشن ٹکنالوجی اور جدت طرازی پر37ارب ڈالر خرچ کرے گا ۔ 2014کے دوران 4.6فیصد خرچ زیادہ ہوگا۔ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ میں اقتصادی علوم کے پروفیسر ڈاکٹر فاروق الخطیب نے توجہ دلائی کہ نویں ترقیاتی منصوبے میں مواصلاتی شعبے کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی پر زور دیا گیا ۔ سعودی عرب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مارکیٹ میں مسابقت کے ذریعے کاروبار بڑھے گا ۔ الخطیب نے یہ بھی کہا کہ حج اور عمرہ کا موسم17ملین سے زیادہ زائرین کو بڑے پیمانے پر مواصلاتی سہولتیں فراہم کرنے کا باعث بنے گا۔اے ڈی سی کی رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ سعودی عرب امسال کے آخر تک16ملین سے زیادہ اسمارٹ فون ہوں گے ۔ اس کی وجہ سے موبائل کمپنیوں کی نئی خدمات سے استفادہ بڑھیں گے ۔ الخطیب نے کہا کہ مواصلاتی کمپنیوں کو احساس ہوگیا ہے کہ بنیادی ڈھانچہ بے حد اہم ہے ، اس وجہ سے وہ اس پہلو پر خوب توجہ دینے لگے ہیں ، یہ توقع بھی ظاہر کی جارہی ہے کہ امسال انفارمیشن ٹکنالوجی یہ خدمات میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا کیونکہ کمپیوٹر ٹیکنالوجی پر توجہ بڑھ گئی ہے اور اس کی وجہ سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد روز افزوں ہے ۔

Saudi to spend $37 billion this year on IT

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں