بنگال گلوبل بزنس سمٹ - بنگال میں 2.4 لاکھ سرمایہ کاری کی راہ ہموار - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-09

بنگال گلوبل بزنس سمٹ - بنگال میں 2.4 لاکھ سرمایہ کاری کی راہ ہموار - ممتا بنرجی

کلکتہ
یو این آئی
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دو روزہ بنگال گلوبل بزنس سمٹ کو کامیاب ترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دودنوں میں بنگال میں2.4لاکھ کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔ اور اس سے ایک کروڑ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ بنگال گلوبل بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ بنگال کو کم کرکے نہیں دیکھاجانا چاہئے ۔ آج انہوں نے کہا کہ بنگال کے تئیں صنعت کاروں کو حوصلہ اور اعتماد کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ دو روزہ سمٹ میں2.43لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کی راہ کھلی ہے ۔ کل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگال گلوبل بزنس سمٹ کا گجرات ویبرنٹ سے موازنہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ گجرات اوربنگال کے درمیان موازہ نہیں کیاجانا چاہئے کیونکہ وزیر اعظم گجرات سے آتے ہیں اور ان کی خصوصی توجہ گجرات پر ہے اور گجرات بہت پہلے سے ہی ترقی یافتہ ہے ، جب کہ بنگال معاشی بد حالی کے دور سے گزر رہا ہے اور گزشتہ ساڑھے تین برسوں میں مختلف پروجیکٹ کے ذریعہ بنگال کو خود کفیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ خیال رہے کہ بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور مرکزی وزیر نقل و حمل نتن گڈ کری نے بھی شرکت کی تھی ۔ مودی حکومت کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کسی مرکزی وزراء کے ساتھ اسٹیج شئیر کیاتھا ۔ وزیر اعلیٰ نے بنگال گلوبل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے جب کہ ارون جیٹلی نے بھی اسی جملہ کو دہراتے ہوئے کہا کہ مرکز بنگال کی ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے ۔

Investment proposals worth Rs 2.4 lakh crore finalised at Bengal Global Business Summit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں