آر بی آئی کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں - گورنر آر بی آئی رگھورام راجن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-03

آر بی آئی کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں - گورنر آر بی آئی رگھورام راجن

ممبئی
پی ٹی آئی
افراط زر سے مقابلہ آرائی کرنے کے دوران اور اپنی پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئے ریزروبینک آف انڈیا نے اپنے شرح سود کو غیر متبدل رکھا ہے۔ گورنر آر بی آئی رگھو رام راجن نے آج مالی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں کوئی عجلت پسندی کے حق میں نہیں ہیں۔ راجن نے یہ بات 5ویں دو ماہی مالی پالیسی کا خلاصہ دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ اہم شرح سود میں کمی سے قبل وہ مختلف عوامل کو امر یقینی بنتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں جس میں افراط زر بھی شامل ہے ۔ راجن نے کہا کہ مالی پالیسی کے فریم ورک کو اپنانے سے کے سلسلہ میں حکومت کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنوری2016ء تک افراط زر کو ہدف کو چار فیصد افراط زر کو منفی یا مثبت دو فیصد تک محدود کرنا ہوگا۔ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ افراط زر کو ختم کرنے کے مرحلہ میں بہتر انداز میں جاری رکھنا چاہئے۔ ہمارے پاس پانچ سال بعد بڑھے ہوئے افراط زر میں چند ماہ سے کمی ہورہی ہے ۔ ہم اس مرحلہ کو حقیقت میں بدلنے کو یقینی بنانا چاہتے ہیں ۔ اس مقصد کے حصول کے لئے ہم عجلت یا جلد بازی کرنا نہیں چاہتے ۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی پالیسی کی شرحوں میں تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ راجن نے کہا کہ ریزروبینک اپنی مالی پالیسی میں تبدیلی سے قبل افراط زر کی شرح میں کمی کو یقینی بنانا چاہتا ہے ۔ راجن نے مکرر کہا کہ آر بی آئی چاہتی ہے کہ اپنی پالیسی کی تبدیلی سے خط مستقیم پر چلاجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنٹرل بینک نہیں چاہتی کہ ایک پالیسی میں شرحوں کو کم کیاجائے اور دوسری پالیسی میں شرحوں میں اضافہ کیاجائے ۔ راجن جن پر افراط زر کو 2016ء تک چھ فیصد کردینے کے خدشہ کے تحت تنقیدوں کا شکار ہیں ، کہا کہ افراط زر کو کم کرنے کا مرحلہ جاری ہے اور مختلف عوامل پر بڑے بنیادی اثرات مرتب ہوئے جس میں خام تیل کی عالمی قیمت کا ملک کے حق میں مثبت ہونا جو ملک کی ضروریات کا80فیصد در آمد کیاجاتا ہے ، صارووں کی شرح افراط زر میں اکتوبر تک مسلسل پانچ ماہ سے کمی شامل ہین ۔ آر بی آئی کے ڈپٹی گورنر ارجیت پاٹل جن کی زیر صدارت کمیٹٰ نے جاریہ سال افراط زر کو کم کرنے کے اقدامات پر مبنی چند ممالک کی مالی پالیسی پر کافریم ورک تشکیل دیا تھا کہ اکہ درمیانی مدت کے دوران افراط زر میں کمی کے اقدامات سے آر بی آئی کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے منسلک پریمیم کے خدشات کم ہوں گے ۔

RBI keeps interest rates unchanged, Rajan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں