ورلڈ کپ کیلئے امکانی ہندوستانی کھلاڑیوں کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-05

ورلڈ کپ کیلئے امکانی ہندوستانی کھلاڑیوں کا اعلان

ہندوستانی کرکٹ کے جارحانہ اوپننگ بیاٹسمن وریندر سہواگ، آل راؤنڈر یوراج سنگھ، گوتم گمبھیر، ہربھجن سنگھ اور ظہیر خان سال 2011 کی ورلڈ کپ فاتح ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اہم چہرہ تھے لیکن وقت بدلتے ہی ان سینئر پر نوجوان اس قدر حاوی ہو گئے کہ اگلے سال ہندوستان کے خطاب کی دفاعی مہم کیلئے منتخب کئے گئے ممکنہ کھلاڑیوں میں بھی انہیں جگہ نصیب نہیں ہوئی۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) کے سلیکٹروں نے یہاں جمعرات کو سال 2015 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے جانے والے آئی سی سی عالمی کپ کے لیے 30 ممکنہ کھلاڑیوں کو منتخب کیا۔ امید کی جا رہی تھی کہ گزشتہ عالمی کپ کے کچھ چہروں کو ایک بار پھر موقع دیا جائے گا لیکن بورڈ نے تجربہ کے بجائے نوجوان چہروں پر بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے سینئر کو باہر کا راستہ دکھا دیا۔حال ہی میں یوراج اور سہواگ نے ایک بار پھر عالمی کپ ٹیم میں جگہ بنانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ سہواگ ہی نہیں کئی اور پرانے بڑے کھلاڑی بھی 2015 کے ورلڈ کپ میں اترنا چاہتے تھے۔ اگرچہ پانچوں ہی تجربہ کار کھلاڑی گزشتہ کافی وقت سے ٹیم سے باہر چل رہے ہیں جبکہ گھریلو کرکٹ میں بھی ان کے خراب کھیل کی بدولت سلیکٹروں نے انہیں ٹیم میں واپس شامل کرنے پر کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ ایک طرف جہاں تجربہ کار کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا گیا وہیں سلیکٹروں نے سنجو سیمسن، اکشر پٹیل، موہت شرما اور کیدار جادھو جیسے نوجوان اور حالیہ چہروں کو عالمی کپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کر کے نئی ٹیم کی تشکیل کا اشارہ ضرور دے دیا۔ سندیپ پاٹل کی صدارت میں بی سی سی آئی کی 5 رکنی سلیکشن کمیٹی نے گزشتہ چمپئن ہندوستانی ٹیم کے خطاب بچانے کے مہم کو ذہن میں رکھ کر نوجوان کھلاڑیوں پر زیادہ توجہ دی۔ منتخب کئے گئے ممکنہ کھلاڑیوں میں کم تجربہ کار لیکن سیمسن جیسے کئی باصلاحیت کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے۔ اگرچہ ممکنہ کھلاڑیوں کے انتخاب پر نظر ڈالیں تو اس میں ا نہیں نہ کہیں کپتان دھونی کا اثر زیادہ دکھائی دیتا ہے۔ اپنی کپتانی میں ورلڈ کپ دلا نے والے دھونی کے علاوہ ویراٹ کوہلی ،سریش رینا اور روی چندرن اشون صرف چار ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں ایک بار پھر عالمی کپ ٹیم کا حصہ بننے کا موقع ملا ہے۔لیکن بھجی، ویرو، گوتی اور ظہیر کو باہر کئے جانے سے ان کھلاڑیوں کے عالمی کرکٹ کریئر کو لے کر ضرور سوال کھڑا ہو گیا ہے۔ گزشتہ عالمی کپ کا اہم چہرہ رہے 36 سال کے سہواگ نے ہندوستان کی جانب سے اپنا آخری میاچ پاکستان کے خلاف 2013 میں ونڈے کھیلا تھا جبکہ 36 سالہ ظہیر سری لنکا کے خلاف سال 2012 میں ٹیم کا حصہ رہے تھے۔ گمبھیر انگلینڈ کے خلاف 2013 اور یوراج سال 2013 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے تھے۔ آف اسپنر ہربھجن کی حالت بھی جدا نہیں ہے اور وہ تو ویسٹ انڈیز کے خلاف سال 2011 میں آخری بار ٹیم کا حصہ رہے تھے اور اس کے بعد ہی وہ قومی ٹیم میں واپسی نہیں کر سکے۔ گزشتہ کچھ عرصے میں عمر کے ساتھ سینئر کھلاڑیوں کے مظاہرے پر بھی کافی اثر پڑا اور گھریلو ر ٹ میں بھی ان کا کھیل متاثر کن نہیں رہا۔آل راؤنڈر یوراج گھریلو کرکٹ میں بھی آؤٹ آف فارم چل رہے ہیں اور حال ہی میں وجے ہزارے ٹروفی میں صرف ایک نصف سنچری لگا پائے تھے جبکہ دیودھر ٹروفی میں نارتھ زون کی جانب سے بھی ان کا مظاہرہ مایوس کن رہا۔ ایسے میں نوجوان آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ اور اکشر پٹیل کی موجودگی سے یووی کو نظر انداز کیا جانا تقریبا طے ہی لگ رہا تھا۔آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں سہواگ جیسے بیاٹسمن اچھے ثابت ہو سکتے تھے لیکن وہ گزشتہ طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم چل رہے ہیں جبکہ دہلی کے گمبھیر اور ویرو کے اوپننگ پارٹنر نے بھی گھریلو کرکٹ میں بلے سے کچھ خاص کمال نہیں کیا جس کا نتیجہ ہے کہ دونوں ہی کھلاڑیوں نے خود کو دیودھر ٹروفی سے ہٹا لیا تھا۔ گزشتہ کافی وقت سے سلیکٹروں کی نظروں سے بے حد دور رہے آف اسپنر ہربھجن کی جگہ پچھلی عالمی کپ فاتح ٹیم کا حصہ رہے روی چندرن اشون کو فوقیت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بولرس میں ایشانت شرما، بھونیشور کمار، محمدسمیع، ورو آرون، کرن شرما، امیش یادو، پرویز رسول، امت مشرا کو شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ نئے چہروں میں سنجو سیمسن، کیدار جادھو، موہت شرما، ردھمن ساہا نے بھی جگہ بنائی ہے لیکن چون انے والی بات ہے کہ چتیشور پجارا جیسے ٹیم کے بھروسے مند بیاٹسمن کو عالمی کپ ممکنہ کھلاڑیوں میں جگہ نہیں ملی ہے۔ اگرچہ پہلے سے طے مانے جا رہے روہت شرما، وراٹ، سریش، شکھر دھون، رویندر جڈیجہ، رابن اتھپا اور مرلی وجے ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کے طور پر شامل ہیں ۔ بنگال کے بیاٹسمن منوج تیواری دیودھر ٹروفی کے سیمی فائنل میں ایسٹ زون کی جانب سے 151 رنز کی اہم اننگز کھیلنے کے بعد ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیے جانے کے لیے امیدوار کے طور پر ابھرے تھے جبکہ سلیکٹروں نے ممبئی رنجی ٹروفی کے کپتان سوریہ مار یادو،مین اگروال، بابا اپراجت اور سوراشیش لا ڑی جیسے گھریلو کھلاڑی بھی دیودھر ٹروفی میں اپنے کھیل کی بدولت ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیے جانے کے لیے امیدواروں کے طور پر ابھرے تھے لیکن وہ عالمی کپ ممکنہ کھلاڑیوں کیلئے ٹیم میں جگہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ 30 ممکنہ کھلاڑیوں کے نام اس طرح ہیں :مہندر سنگھ دھونی، شکھر دھون، روہت شرما، اجنکیا رہانے، رابن اتھپا، ویراٹ کوہلی، سریش رینا، امباٹی رایڈو، کیدار جادھو، منوج تیواری، منیش پانڈے، ردھمن ساہا، سنجو سیمسن‘آر اشون، پرویز رسول، کرن شرما، امت مشرا، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل‘ ایشانت شرما، بھونیشور کمار، محمدسمیع، امیش یادو، ورون آرون، دھول کلکرنی، اسٹورٹ بنی، موہت شرما، اشوک ڈنڈا، کلدیپ یادو اور مرلی وجے۔

سنگاپور- ا ندرے اگاسی نے مداحوں کے ہمراہ ٹینس کھیلی
سنگا پور۔4 ۔ دسمبر (ایجنسیز)سابق امریکی ٹینس اسٹار ا ندرے ا گاسی نے سنگاپور میں مداحوں کے ہمراہ ٹینس کھیلی، اس چیریٹی ایونٹ میں انکا ساتھ موجودہ ٹینس کھلاڑیوں نے بھی دیا، یہ کسی گرانڈ سلام ایونٹ کا منظر نہیں بلکہ یہ سنگاپور میں ہونے والا فنڈ ریزنگ ایونٹ ہے جسے گیل مانفلس، انا ایوانووچ اور ا ندرے اگاسی کی موجودگی نے چار چاند لگادئیے،سابق اور موجودہ ٹینس اسٹارز کی موجودگی میں مداحوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہاکسی نے اپنے ہیروکے ہمراہ ٹینس کھیلی،تو کسی نے ہاتھ ملا یا اور آٹو گراف لیا۔اس موقع پر سابق عالمی نمبر ایک اندرے اگاسی نے کہا کہ اے ٹی پی ٹور نے دنیا بھر میں کئی فلاحی کاموں کا بیڑہ اٹھایا ہے جس پر انہیں فخر ہے۔

ایڈیلیڈ ۔ 4 ۔ دسمبر (ایجنسیز) آسٹریلیا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کیلئے ہندوستانیوں نے آج اپنے آخری پریکٹس میاچ میں بہتر مظاہرہ کیا ۔ کرکٹ آسٹریلیا الیون کو پہلی اننگز میں 243 رن پر آل آؤٹ کرنے کے بعد ہندوستانیوں نے اپنی پہلی اننگز میں 29 اوورس میں 2 وکٹ پر 99 رن بنالئے ۔ اوپنر مرلی وجئے 39 اور ویراٹ کوہلی 30 رن بناکر ناٹ آؤٹ تھے ۔ چھتیشور پجارا 22 اور شکھر دھون صفر پر آؤٹ ہوئے ۔ جے کے لیلر نے دونوں وکٹیں لیں ۔ اس سے پہلے فاسٹ بولرس ورون آرون اورمحمد سمیع کے اسپنر کرن ویر شرما نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا کو 243 رن پر ڈھیر کردیا ۔ میزبان ٹیم کیلئے جے سی سِلک (58) اور وکٹ کیپر ایس ای گوچ (58) نے نصف سنچریاں بنائیں ۔ دیگر کھلاڑیوں میں جے ڈوران 25 - جے کے للور 21 - ایم ڈبلیو شارٹ 19 - اے آر کیت 19 اور جے پیٹنسن نے 16 رن کے ساتھ قابل ذکر اسکور کیا۔ آرون نے 41 رن دے کر 4 وکٹیں لیں ۔ سمیع کو 37 رن کے عوض 2 وکٹیں ملیں جبکہ کرن ویر شرما نے 57 رن پر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ بھی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے ۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 9 دسمبر سے اسی میدان پر پہلے کرکٹ ٹسٹ میں مقابلہ کریں گے ۔ آسٹریلیا کے بیاٹسمن فلپ ہیوز کے بعد اس ٹسٹ کو موخر کرتے ہوئے 9 دسمبر سے رکھا گیا ہے ۔

محمد علی نے اپنے پرستاروں کیلئے سیلفی پوسٹ کی
واشنگٹن۔ 4 دسمبر (یو این آئی) دنیا کے قدآور مکہ باز اور سابق چمپئن امریکہ کے محمد علی نے دن بہ دن خراب ہوتی طبیعت سے متعلق قیاس آرائیوں پر قدغن لگاتے ہوئے اپنے مداحوں کے لیے خاص طور پر سیلفی انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے۔گزشتہ کئی برسوں سے پار نسن بیماری سے متاثر امریکہ کے عظیم مکہ باز علی کو لے کر افواہیں تھیں کہ سابق یوی ویٹ چمپئن کی صحت گر رہی ہے۔ علی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ہنستی ہوئی تصویر ڈالی ہے۔ علی سال 1984 سے پار نسن بیماری سے دو چار ہیں اور ان کے بھائی رحمن نے بتایا تھا کہ وہ ٹھیک سے بولنے کے بھی قابل نہیں ہیں ۔ ان کے اس بیان سے ہی امریکی مکہ باز کے خراب صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہونے لگی تھیں ۔ اگرچہ علی کے معالج ڈاکٹر ابراہیم لبرمین نے کہا کہ ان کے اندر ٹھیک ہونے کی پوری صلاحیت ہے۔ انہیں چلنے میں کچھ پریشانی ہے لیکن مجموعی طور پر وہ گزشتہ 30 سال سے پار نسن میں مبتلا ہیں ، اسے دیکھتے ہوئے وہ ٹھیک ہیں۔ وہیں علی کی بیٹی انا نے بھی کہا کہ ان کے والد ٹھیک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد صحت مند ہیں۔ وہ اب بھی محمد علی بن کر خوش ہیں۔ انہیں کوئی درد نہیں ہے۔ ان کی باقاعدہ معمول زندگی بھی اچھی ہے۔ بدقسمتی سے خاندان کے کچھ اراکین پار نسن بیماری کے بارے میں نہیں جانتے اور غلط بیانی کرتے ہیں کیونکہ وہ انہیں دیکھتے ہی نہیں۔ جب وہ ان کو دیکھیں گے تو وہ پائیں گے کہ وہ پہلے جیسے نہیں ہیں لیکن وہ ابھی ٹھیک ہییں۔

پاکستان کی انڈر19 کرکٹ ٹیم کا دورہ کینیا
لاہور۔4 دسمبر (یو این آئی)ایک طرف کینیا کی قومی ٹیم پاکستان کے دورے پر آ رہی ہے تو دوسری جانب پاکستانی انڈر-19 دستہ افریقہ کی سرزمین پر قدم رکھ رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند روز قبل 5 ونڈے مقابلے کھیلنے کے لیے انڈر-19 دستے کی کینیا روانگی کی توثیق کی تھی۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری سے دورے کے لیے اعلان کردہ 14 رکنی دستے کی قیادت سعود شکیل کے پاس ہوگی جبکہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی بھی دورے پر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ علاوہ ازیں 5 رکنی انتظامی کمیٹی بھی مقرر کی گئی ہے جس میں عبد الرقیب منیجر اور جاوید حیات ہیڈ کوچ ہوں گے۔سیریز کا پہلا مقابلہ 6 دسمبر کو نیروبی جیم خانہ میں ہوگا جبکہ 7، 9، 11 اور 12 دسمبر کو بقیہ مقابلے کھیلے جائیں گے۔اعلان کردہ انڈر-19 دستہ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا:سعود شکیل (کپتان)، عمران رفیق (نائب کپتان)، احمد بشیر، اویس اقبال، ذیشان ملک، سجاول ریاض، سیف علی غوری، شہباز جاوید، عاقب جاوید، کامران افضل، محمد شاہد خان، محمد شہاب الخان محمد مبشر اور یوسف بابر۔

الیسٹر کک چوتھا ونڈے نہیں کھیلیں گے
ہمبنٹوٹا ۔ 4 ۔ دسمبر (ایجنسیز) انگلینڈ کے کپتان الیسٹر کک سری لنکا کے خلاف چوتھے ونڈے انٹرنیشنل نہیں کھیل پائیں گے کیونکہ ہمبنٹوٹا میں چہارشنبہ کو سست بولنگ کی پاداش میں انہیں ایک میاچ کیلئے معطل کردیا گیا ہے ۔ کک کے غیاب میں ایون مارگن انگلینڈ کی قیادت کریں گے ۔ 12مہینوں کی مدت کے دوران ونڈے انٹرنیشنلس میں یہ دوسرا موقع تھا کہ جب انگلینڈ نے مقررہ وقت میں اپنے اوورس ختم نہیں کئے ۔ اس سے پہلے ہندوستان کے خلاف کارڈیف میں سست بولنگ کی پاداش میں انگلینڈ کے کپتان پر جرمانہ عائدکیا گیا تھا ۔

یاسر عرفات پاکستانی ونڈے ٹیم سے باہر
لاہور ۔4دسمبر(یو این آئی)نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں کھیلنے کے عزم کا اظہار کرنے والے نوجوان پاکستانی کھلاڑی یاسر عرفات کو پاکستان کی ونڈے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔یاسر عرفات نے پاکستان کی جانب سے صرف13ٹی 20 مقابلے کھیلے ہیں لیکن راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر اب تک 3 ورلڈ ٹی 20 ٹورنمنٹ کھیل چکے ہیں۔ یہ یاسر کی خوش قسمتی ہے کہ مختصر کیریئر میں اسے 3 عالمی ٹورنمنٹ کھیلنے کا موقع ملا ورنہ کئی کھلاڑی تو پورا کیریئر میگا ایونٹ کھیلنے کی حسرت ہی میں گزار دیتے ہیں۔ بدقسمتی سے فواد عالم بھی ایسے ہی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو عالمی کپ سے قبل بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کی حیثیت سے ابھرتے ہیں لیکن ٹورنمنٹ شروع ہونے سے ذرا پہلے بائیں ہاتھ کے بیاٹسمن کو ناانصافی کی سولی چڑھا دیا جاتا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف محض دو ونڈے مقابلوں کی ناکامی کے بعد فواد عالم کو نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ایک روزہ سیریز سے باہر کردیا گیا ہے اور یوں فواد کو ایک مرتبہ پھر وہی مانوس وار سہنا پڑا ہے، جس کے گھاؤ اسے ماضی میں بھی لگتے رہے ہیں۔2010ء میں فواد عالم نے شاہد آفریدی اور عمر اکمل کے بعد پاکستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے تھے مگر عالمی کپ سے پہلے ہی انہیں ٹیم سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا جس کے بعد سے اب تک ساڑھے تین سالوں میں ڈومیسٹک کرکٹ میں کرگڑا کھانے کے بعد دوبارہ قومی ٹیم میں جگہ ملی تو ایشیا کپ میں انہوں نے اپنی پہلی ایک روزہ بین الاقوامی سنچری بنا کر مڈل آرڈر کے کئی بیاٹسمنوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ رواں سال فواد نے احمد شہزاد کے بعد پاکستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں مگر اس کے باوجود عالمی کپ سے قبل اہم سیریز میں وہ موجود نہیں ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی دو ایک روزہ مقابلوں کے لیے اعلان کردہ دستے میں تجربہ کار بیاٹسمن یونس خان کی واپسی ہوئی ہے جو سری لنکا کے دورے میں ایک مقابلے کی ناکامی کے بعد خارج کردیے گئے تھے، مگر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ میں عمدہ کارکردگی کا صلہ یونس خان ایک روزہ میں شامل کرکے دیا گیا ہے۔ ابھی چند ہفتے قبل قائداعظم ٹروفی کے ایک مقابلے میں فواد نے نیوزی لینڈ کے خلاف کارکردگی دکھانے کے لیے عزم کا اظہار کیا تھا ۔

ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میں ہیوز کی جگہ مارش لیں گے
سڈنی۔ 4 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان کے خلاف نو دسمبر سے ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹسٹ میاچ میں آسٹریلیائی ٹیم میں شان مارش کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔بیاٹسمن فلپ ہیوز کے انتقال کی وجہ سے ایک ہفتے کیلئے ٹالے گئے پہلے ٹسٹ میاچ میں مارش کے علاوہ ان کے بھائی مشیل مارش بھی میزبان ٹیم کا حصہ ہیں۔لیکن مارش کے بلاوے سے کپتان مائیکل کلارک کا ایک بار پھر میاچ میں ٹیم کا حصہ بننے پر شک پیدا ہو گیا ہے۔ کلارک ہیمسٹرنگ چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔ غور طلب ہے کہ کلارک یوز کے ساتھ ہوئے حادثے کے وقت سے ہی ان کے خاندان کے ساتھ ہیں اور امید ہے کہ بدھ کو یوز کے جنازہ کے بعد بھی وہ کچھ اور وقت ان کے خاندان کے ساتھ رہیں گے۔ یوز کی میاچ کے دوران چوٹ لگنے سے ہوئی موت کے بعد آسٹریلیائی کرکٹ کی دنیا میں غم کا ماحول ہے اور اسی وجہ سے چار دسمبر کو کھیلے جانے والے میاچ کو روکا گیا ۔ لیکن اب بھی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کے پہلے ٹسٹ تک ذہنی طور پر کھیلنے کو لے کر تیار نہیں ہونے کے سمت میں آسٹریلیائی ٹیم میں تبدیلی مسلسل دیکھی جا رہی ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم کے تمام کھلاڑی می سولے میں یوز کے جنازہ میں پہنچے تھے اور ٹیم کا ا یڈیلیڈ میں جمعرات سے میاچ کی تیاری شروع کرنے کا امکان ہے۔ اس درمیان ٹیم کے کوچ ڈیرن لہمن نے ایک اخبار میں کہا کہ اگر ہیوز کا انتقال نہیں ہوا ہوتا تو وہ ہندوستان کے خلاف میاچ میں کھیل رہے ہوتے ۔31 سالہ مارش نے ٹسٹ کرکٹ میں سال 2011 میں ڈیبو کیا تھا اور آسٹریلیا کی جانب سے 9 ٹسٹ کھیلے ہیں۔ لیکن فروری میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں ایک بھی رن بنانے میں وہ ناکام رہے تھے جس کے بعد انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔آسٹریلیائی ٹیم کے کوچ لہمن نے کہا ہے کہ یوز کے انتقال نے پوری قومی ٹیم اور کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے انتہائی قریب لا دیا ہے لیکن اب بھی ان کے لیے کچھ ہی ہفتوں کے اندر اندر میدان پر واپسی کر کے فطری طریقے سے کھیلنا آسان نہیں ہے۔لہمن کے اس کالم سے یہ اشارہ ضرور ملا ہے کہ پہلے ٹسٹ میں کئی بڑے چہرے آسٹریلیائی ٹیم سے باہر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے لکھا ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے کھلاڑی اپنے اندر کی طاقت کو پہچانیں اور کھیلنے اتریں گے کیونکہ فلپ اگر ہوتے تو وہ بھی ہمارے ساتھ ایڈیلیڈ ٹسٹ میں کھیل رہے ہوتے ۔کوچ نے کہا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ کھلاڑیوں کے لیے یہ وقت آسان نہیں ہے اور میں اور مائیکل اس بات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ ان پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ ہم ان کی دیکھ بھال کریں گے اور انہیں واپسی کرنے میں مدد کریں گے۔ ہم اپنا دل کسی حد تک می سولے میں چھوڑ آئے ہیں ۔ یوز کے انتقال کی وجہ سے ہندوستان کا دوسرا پریکٹس میاچ منسوخ ہو گیا تھا لیکن ا یڈیلیڈ کے اوول میں ٹیم انڈیا کو آخر کار پہلے ٹسٹ سے پہلے سی اے الیون کے ساتھ دو روزہ پریکٹس میاچ کا موقع مل گیا ہے۔اس درمیان کرکٹ آسٹریلیا کے پیٹ ووارڈ نے کہاہم ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ( بی سی سی آئی) کا اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ نبھانے کے لیے شکریہ کرتے ہیں۔

ہندوستان نے آسٹریلیا کو2-0 سے شکست دی
بھونیشور۔4 دسمبر (یو این آئی) اعتماد سے لبریز اور گھریلو میدان پر کھیلنے کو لے کر حوصلہ افزا ہندستانی مرد ہاکی ٹیم نے چیمپئنز ٹروفی ہاکی ٹورنمنٹ کے لیے اپنے پریکٹس میاچ میں نمبر ایک رینک ٹیم آسٹریلیا کو2-0 سے شکست دے کر اپنی تیاریوں کو پختہ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ایک دیگر مقابلے میں پاکستان نے بھی شاندار جیت کے ساتھ آغاز کیا تھا۔ ہندوستان نے چہارشنبہ کو یہاں پریکٹس میاچ میں اپنے پول بی کی مضبوط ٹیم آسٹریلیا کو یک طرفہ انداز میں شکست دی۔ آسٹریلیا کو حال ہی میں ٹسٹ سیریز میں شکست دینے والی ہاکی ٹیم نے بہترین مظاہرہ کیا لیکن دونوں ہی ٹیموں نے پہلے دو کوارٹر میں ایک دوسرے کو سخت ٹکر دی جس کی وجہ سے دونوں کوارٹر بغیر گول رہے۔اگرچہ تیسراکوارٹر ہندوستان کے لیے جیت لے کر آیا جس میں تجربہ کار کھلاڑی گروندر سنگھ اور ایس وی سنیل نے ٹیم کے لیے میاچ فاتح گول کیے۔ چیمپئنز ٹروفی خطاب جیتنے کے لیے سب سے بڑی دعویدار مانی جا رہی ایشیاڈ گولڈ میڈل فاتح ٹیم کوچ ٹیری والش کے ہٹ جانے کے بعد ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر رولینٹ اولٹمنس کی رہنمائی میں کھیل رہی ہے۔لیکن اس کے کھیل پر فی الحال اس کا کوئی اثر نہیں دکھا ئی دیا اور پریکٹس میاچ میں جیت کے ساتھ کھاتہ کھول کر اس کے حوصلے اور مضبوط دکھائی دے رہے ہیں۔ اولٹمنس نے کہا کہ ہمارا مقصد ہر میاچ کو دیکھنا اور اس میں ہونے والی غلطیوں کو سدھارنا ہے۔ ہم مسلسل کھیل میں بہتری لا رہے ہیں ہم ہر گیم کے ساتھ بہتر کریں اور آسٹریلیا جیسی نمبر ایک رینک ٹیم کو ہرانا اچھا ہے جسے بنیادی ٹورنمنٹ میں بھی ہمیں ان کے خلاف جیت درج کرنے میں مدد ملے گی ۔نائب کپتان پی آر شریجیش بھی ٹیم کی کامیابی سے خوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ آسٹریلیا کے خلاف ہمارا آخری پریکٹس میاچ تھا اور اب ہم بنیادی ٹورنمنٹ میں بہتر مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد ہمیں اعتماد ملا ہے کہ ہم مثبت طور پر ٹورنمنٹ کا اختتام کریں گے ۔ اس سے پہلے پاکستان نے چیمپئنز ٹروفی ہاکی ٹورنمنٹ کیلئے اپنی مضبوط تیاری کا اشارہ دیتے ہوئے گروپ اے میں اپنے پریکٹس میاچ میں ارجنٹائن کو3-0 سے ہرا دیا۔ پاکستان نے 4 کوارٹر کے نئے فارمیٹ میں پورے میاچ کے دوران اپنا دبدبہ بنائے رکھا۔ فاتح ٹیم کیلئے محمد عرفان نے پہلے کوارٹر میں محمد ارسلان، قادر نے دوسرے کوارٹر اور محمد رضوان سینئر نے تیسرے کوارٹر میں گول کئے۔ایک اور پریکٹس میاچ میں انگلینڈ نے خطاب کے مضبوط دعویدار ہالینڈ کو 1۔1 کے ڈرا پر روک دیا۔

انگلینڈ نے سری لنکا کو ہرادیا
ہمبن ٹوٹا ۔4 ڈسمبر (ایجنسیز)انگلینڈ نے تیسرے ونڈے انٹرنیشنل میاچ میں میزبان سری لنکا کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی ۔ڈکورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جیت کیلئے 236 رن کا نشانہ انگلینڈ نے 33.4 اوورس میں 8 گیند پہلے 5 وکٹ کھوکر حاصل کرلیا۔انگلینڈ کے کھلاڑی بٹلر 55 ناٹ آوٹ کو میان آف دی میاچ قرار دیا گیا ۔سری لنکا جسے سات میاچس کی سیریز میں 2-0 سے برتری حاصل تھی بارش سے متاثرہ میاچ میں پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35 اوورس میں 8 وکٹ پر 242 رن کا چیالنجنگ اسکور کھڑا کیا۔ بارش کی وجہ سے تقریباً دو گھنٹہ سے زائد کھیل متاثر ہوا۔ اس کے بعد اوورس کی تعداد گھٹاکر فی ٹیم 35 اوورس کردی گئی ۔ کمارا سنگاکارا نے 63 اور تھری منّے نے 62 رن بنائے ۔ سنگاکارا کی ونڈے میاچس میں یہ 89 ویں اور تھری منّے کی دسویں نصف سنچری ہے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان اینجیلو میتھیوز 37- تلک رتنے دلشان 23 اور دھنیتا پرساد کے 21 رن قابل ذکر ہیں ۔ ووکس نے 3 اور جارڈن نے دو وکٹیں لیں ۔

حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر (اعتماد نیوز) ایم اے معراج کی نصف سنچری کی مدد سے ورنگل نے آج یہاں میدک کو 6 وکٹ سے ہراکر آنجہانی پروفیسر کے جیاشنکر ایچ سی اے انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16 کرکٹ ٹورنمنٹ جیت لیا ۔ ورنگل کو میاچ جیتنے کیلئے 50 اوورس میں 234 رن کی ضرورت تھی جو 48.4 اوورس میں 4 وکٹ کھوکر 235 رن بنالئے ۔ معراج نے 62 - کے پردیپ 48 نے کامیابی میں نمایاں حصہ ادا کیا ۔ اس سے پہلے میدک نے 50 اوورس میں 4 وکٹ کھوکر 234 رن بنائے ۔ نکھل نیتاجی نے 58 - محمد عبدالغفور (58 ناٹ آؤٹ) - ابھینو کمار 51اور محمد جنید علی نے 37 کے ساتھ عمدہ بیاٹنگ کی ۔ پون ریڈی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر (اعتماد نیوز) کرنل سی کے نائیڈو ٹروفی کرکٹ ٹورنمنٹ میں آج حیدرآباد نے میزبان گوا کے خلاف 9 وکٹ سے شاندار کامیابی حاصل کی ۔ اس 4 روزہ میاچ کے چوتھے اور آخری دن حیدرآباد کو کامیابی کیلئے 57 رن کی ضرورت تھی جو ایک وکٹ کھوکر بنالئے ۔ حیدرآباد نے پہلی اننگز میں 395 رن اسکور کئے تھے جواب میں گوا کی ساری ٹیم پہلی اننگز میں 188 رن پر آل آؤٹ ہوگئی اور فالو آن کے بعد 263 رن بناپائی ۔ گوا نے گورو دیسائی نے 123 اور سید بدیع الزماں نے 51 رن کے ساتھ عمدہ بیاٹنگ مظاہرہ کیا ۔ حیدرآباد کے ساکٹ سائی رام نے 75 رن پر 7 وکٹیں لیں ۔ سندیپ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

India announce preliminary 30 man World Cup squad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں