پرینکا چوپڑا کو ایشیا کی سب سے پرکشش خاتون کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-05

پرینکا چوپڑا کو ایشیا کی سب سے پرکشش خاتون کا خطاب

Priyanka-Chopra-crowned-world-attractive-Asian-woman
بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کو کل دوبارہ دنیا کی سب سے زیادہ جنسی کشش رکھنے والی ایشیائی خاتون نامزد کیا گیا ہے ۔ گزشتہ سال اداکارہ کٹرینہ کیف نے یہ خطاب ان سے چھین لیا تھا۔32سالہ پرینکا چوپڑا کو برطانیہ کے ایک ہفتہ واری اخبار’’ایسٹرن آئی‘ کی سالانہ رائے دہی میں یہ خطاب دیا گیا ہے ۔ اس مقابلہ میں انہوں نے50خواتین کو مات دی ۔ ایک مرحلہ میں مقبول ٹی وی اداکارہ درشتی دھامی پرینکا سے آگے بڑح گئی تھیں ، تاہم بعد می وہ دوسرے نمبر پر آئیں ۔ ساتھی ٹی وی اداکارہ ثانیہ ایرانی کو تیسرا اور گزشتہ سال کی فاتح کیف کو اس دوڑ میں چوتھا مقام ملا ہے ۔ پرینکا چوپڑا نے کہا کہ پتہ نہیں مجھے کیوں اس خطاب کا مستحق قرار دیاگیا ہے ، لیکن میں اسے بخوشی قبول کروں گی۔

Priyanka Chopra Get the Title of Sexiest Asian Woman in UK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں