ٹکر مار کر فرار ہونے کا کیس - سلمان خان نشہ میں نہیں تھے گواہ کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-06

ٹکر مار کر فرار ہونے کا کیس - سلمان خان نشہ میں نہیں تھے گواہ کا بیان

ممبئی
پی ٹی آئی
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے مشہور ٹکر مار کر فرار ہونے کے کیس میں ایک گواہ نے آج عدالت سے کہا کہ اداکار حادثہ کے چند گھنٹوں بعد جب اس سے ملا تھا تب اس کے منہ سے شراب کی بو نہیں آرہی تھی ۔ استغاثہ نے جو کیس بنایا ہے اس کے مطابق سلمان کی کار باندرہ میں28ستمبر2002ء کی ابتدائی ساعتوں میں ایک بیکری میں گھس پڑی تھی اور فٹ پاتھ پر سونے والے ایک شخص کو ہلاک اور4دیگر کو زخمی کردیا تھا ۔ اداکار چنکی پانڈے کے بھائی چکی پانڈے نے سیشنس عدالت کے جج ڈی ڈبلیو دیش پانڈے سے کہا’’میں نے صبح9بجے سلمان سے اس کے مقام پر ملاقات کی تھی اور اسے گلے لگالیاتھا ( حادثہ صبح3بجے پیش آیا) لیکن میں نے اس کے منہ سے الکحل کی بو محسوس نہیں کی ۔‘‘جرح کے دوران پانڈے نے سلمان کے وکیل سریکانت شیواڑے سے کہا کہ امریکن اکسپریس بیکری( جہاں حادثہ پیش آیا) کے قریب کا چوراہا سست رفتار ٹریفک کی نقل و حرکت سے ہمیشہ مصروف رہتا ہے اس پر وکیل صفائی نے جاننا چاہا کہ کیا وہاں24گھنٹے ٹریفک ہجوم رہتا ہے، جس پر گواہ نے کہا کہ ہمیشہ نہیں۔ یاد رہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سڑک پر ٹریفک بہت کم رہتی ہے ۔ پانڈے نے استغاثہ کو بتایا کہ14لاکھ کی کار کسٹم کلیرنگ ایجنٹ عبدالرحمن سے خریدنے میں اس نے سلمان خاں کی مدد کی تھی ۔ یہ سوال اس لئے پوچھا گیا کہ کیونکہ حادثہ اسی کار سے پیش آیا تھا ۔ اس دوران سپریم کورٹ نے کالا ہرن شکار کیس میں سلمان خان کی سزا پر حکم التوا سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت راجستھان کی اپیل پر اپنا حکم محفوظ کردیا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں