ارجنٹائن اور فرانس میں سیلاب - عام زندگی مفلوج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-06

ارجنٹائن اور فرانس میں سیلاب - عام زندگی مفلوج

پیرس
یو این آئی
ارجنٹائن اور فرانس میں زبردست بارش کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی ہے جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ارجنٹائن میں زبردست بارش کے نتیجہ میں آنے والے سیلاب سے صوبہ بیونس ائریز شدید متاثر ہوا ہے ۔ کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں ، عوام سفر کے لئے گاڑیوں کے بجائے کشتیوں کااستعمال کررہے ہیں ۔ مریضوں کو ہاسپٹل منتقل کرنے کے لئے بھی مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ حکام کے مطابق سیلاب کے باعث 150اسکول بند کردئے گئے ہیں جب کہ23اضلاع کے5000سے زائد عوام کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ دوسری طرف جنوبی فرانس میں طوفانی بارش کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی فرانس میں344ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث برقی کا نظام بھی شدید طور پر متاثر ہوا ہے اور6500مکانات میں برقی کی سربراہی منقطع ہوگئی ۔

Two dead, thousands evacuated in Argentina floods

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں