23 سالہ ہندوستانی نژاد امریکی قانون ساز منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-06

23 سالہ ہندوستانی نژاد امریکی قانون ساز منتخب

واشنگٹن
پی ٹی آئی
ہند نژاد امریکی طالب علم23سالہ نیرج انتانی نے آج اوہیو کے ایوان نمائندگان کیلئے منتخب ہوکر امریکہ میں سب سے کم عمر قانون ساز ہونے کا اعزا حاصل کرلیا ہے ۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد فیس بک پر اپنے پیام میں انہوں نے کہا کہ مجھے اوہیو کے42ویں ہاؤز ڈسٹرکٹ کے لئے اسٹیٹ صوبائی نمائندہ کے طور پر منتخب کر کے اعزاز بخشا گیا ہے ۔ میری حمایت میں ووٹ دینے پرمیں آپ سب کا مشکور ہوں ۔ اوہیو کے ایوان نمائندگان میں سخت محنت کے ساتھ کام کروں گا ۔ میں جانتا ہوں کہ ہم مواقع فراہم کرسکتے ہیں تاکہ سبھی امریکی اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرسکیں ۔ ڈائیکان یونیورسٹی کے قانون کے طالب علم انتونی اوہیو صوبائی مقننہ میں سب سے کم عمر نمائندہ ہیں ۔ انہوں نے62سالہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے پیٹرک مورس کو شکست دی ۔ انتونی نے گزشتہ سال موسم بہار میں اوہیو اسٹیٹ یونیورسٹی سے پولیٹکل سائنس میں بیچلر ڈگری حاصل کی ۔ وہ جئے گوئل کے دوسرے امریکی ہیں جو منتخب ہوئے ہیں ۔ انتونی کے والدین1987میں امریکہ آئے اور واشنگٹن میں سکونت اختیار کی بعد ازاں وہ میامی منتقل ہوگئے ۔ ان کے والد کا2010میں انتقال ہوگیا۔

پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب ہندوستانی نژاد کئی امریکی جو اس سال اہمیت کے حامل امریکی انتخابات میں مقابلہ کیا تھا اپنے متعلقہ حلقوں میں کامیاب ہوگئے ۔ ساؤتھ کیرولینا کی گورنر نکی ہیلی اور کیلیفورنیا اٹارنی جنرل کملا ہیرس ان میں سر فہرست ہے جو مسلسل دوسری مرتبہ کامیاب ہوئے ہیں ۔ 42سالہ ریپبلکن ہیلی اپنے قریبی حریف ونسنٹ شیہن کے خلاف57,.8فیصد کے متاثر کن فرق سے کامیابی حاصل کی ۔ پچاس سالہ ہیرس اٹارنی جنرل آف کیلیفورنیا کی حیثیت سے دوسری چار سالہ میعاد کے لئے منتخب ہوئی ہیں ۔ کولوریڈو میں ریپبلکن جانک جوشی ہاؤز سولہ ڈسٹرکٹ سے منتخب ہوئے ہیں ۔ تئیس سالہ نیرج انتانی بھی اوہیو کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ ریٹائرڈ فزیشین پرساد سرینواس کنکٹیکٹ ہاؤز31ڈسٹرکٹ سے ریپبلکن امیدوار کی حیثیت سے بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔ ڈیمو کریٹک سامنسنگ مشی گن سے دوبارہ منتخب ہوئے۔ میری لینڈ میں ہاؤز آف میجاریٹی کے قائد کمار بھاریے اور ہندوستانی نژاد امریکی ارونا ملر اپنی متعلقہ نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ واشنگٹن میں ڈیمو کریٹ پرمیلا جئے پال صوبائی سینیٹ کے لئے منتخب قرار دی گئیں جب کہ ان کی پارٹی کے ستیہ پال سندھوریپبلکن امیدوار لانے وان ویرین سے ہار گئے ۔

23-year-old Indian-American among youngest US lawmakers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں