ہندوستانی چوکیوں پر پاکستان کی پھر فائرنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-12

ہندوستانی چوکیوں پر پاکستان کی پھر فائرنگ

جموں/نئی دہلی
یو این آئی
پاکستان نے ایک مختصر وقفہ کے بعد جموں و کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں ہندستانی چوکیوں پر خط قبضہ پار سے آج سہ پہر پھر فائرنگ شروع کردی۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی سپاہیوں نے اس فائرنگ کا’’ مناسب انداز میں‘‘ جواب دیا۔ خبر ملی ہے کہ وقفہ وقفہ سے فائرنگ جاری ہے ۔ گزشتہ چہار شنبہ کے بعد آج پہلا موقع تھا کہ پاکستانی فوج نے خط قبضہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جب کہ دونوں ممالک کو تقسیم کرنے والی بین الاقوامی سرحد پر کل رات سے خاموشی ہے ۔ بارڈر سیکوریٹی فورس( بی ایس ایف) ڈائرکٹر جنرل ڈی کے پاٹھک نے توثیق کی کہ بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ آخری گولی ، گزشتہ جمعرات کی رات لگ بھگ 8بجے (سرحد پار سے) فائر کی گئیت ھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سپاہیوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ چوکسی کم نہ کریں اور صورتحال پر قریبی نظر رکھیں ۔’’ہمارے جوان پوری طرح چوکس ہیں ۔‘‘ پاٹھک نے بتایا کہ ادھر سے فائرنگ کی صورت میں انہوں نے اپنے فورسس کو زبردست جوابی کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ بندوقیں اچانک خاموش کیوں ہوگئیں ، ڈائرکٹر جنرل بی ایس ایف نے جواب دیا کہ’’ اس سوال کا جواب پاکستانی رینجرس بہتر طور پر دے سکتے ہیں ۔ کیونکہ فائرنگ پاکستان نے شروع کی تھی اور فائرنگ روکنے کا فیصلہ بھی پاکستان نے ہی کیا ۔ ہم نے چونکہ فائرنگ ہرگزشروع نہیں کی اس لئے سرحد پر امن کو برقرار رکھنا ، کلیتاً پاکستان کی ذمہ داری ہے ۔‘‘ اس سوال پر کہ سرحد پر کتنا عرصہ سکون رہیگا، پاٹھک نے جواب دیا کہ’’ یہ ان کا(پاکستان) کا کام ہے ۔ ہمارا موقف واضح ہے ۔ اگر وہ(پاکستان) پھر کوئی غلط مہم جوئی کرتا ہے تو ہمارے فورسس زبردست جواب دیں گے ۔‘‘ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ گزشتہ یکم اکتوبر سے10دن تک بین الاقوامی سرحد اورخطہ قبضہ پر تشدد سے15سیویلینس ہلاک اور سرحد کے دونوں جانب کئی افراد زخمی ہوگئے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں