ملک میں کانگریس کا احیا ممکن نہیں - نریندر مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-11

ملک میں کانگریس کا احیا ممکن نہیں - نریندر مودی

ہنگولی
یو این آئی
کانگریس پر نکتہ چینی میں شدت پیدا کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک میں اب کانگریس کا احیاء ممکن نہیں ہے کیونکہ اس نے عوام کے بھروسہ کو توڑا ہے ۔ اس ملک کے عظیم عوام نے کانگریس کو ہر چیز دی لیکن وہ ترقی، فلاح و بہبود اور خوشحالی کی اصطلاحوں میں اس پر بھروسہ کرنے والے افراد کو دھوکہ دیا ہے ۔ انہوں نے مہاراشٹرا کے مراٹھواڑہ علاقہ کے ہنگولی میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے لئے اپنی سرگرم مہم کے دوران مودی نے کہا کہ کانگریس کو60برسوں تک اقتدار دیا گیا لیکن وہ ملک میں ہر محاذ پر ناکام رہی ۔ اقربا پروری جانبداری اور کرپشن کانگریسی اقتدار کی دین ہے ۔ کانگریس کے پورے دور کی شناخت صرف پانچ خاندانوں پر محیط رہی جو عوام کے لئے کچھ نہ کرتے ہوئے پیسہ بنانے میں مصروف رہے ۔ وزیر اعظم نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں نے ہی ساری ملائی کھائی اور دیش کی حالات خراب کردی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں ملک کے غریب عوام پر دکھ اور افسوس ہوتا ہے جس نے60برسوں تک کانگریس پر بھروسہ کیا تھا لیکن پارٹی نے انہیں دھوکہ دیا۔ کانگریس اس کی حالت کے لئے خود ذمہ دار ہے جہاں پارٹی کا وجود مٹنے کے دہانے پر ہے۔
مودی نے کہا کہ مہاراشٹرا جیسی ریاست کی کثیر ترقی کی قوت محرکہ کو کانگریس ،نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اتحاد نے ریاست میں ضائع کردیا ۔ 13برسوں کا قیمتی وقت کانگریس کی وجہ سے ضائع ہوگیا جس نے این سی پی کے ساتھ ریاست پر حکمرانی کی تھی ۔ وزیر اعظم نے الزام عائد کیا کہ کانگریس کی زیر قیادت سابقہ حکومتوں نے برسوں تک مہاراشترا کے دلتوںِ پسماندہ طبقات، قبائلیوں ، غریبوں اور کسانوں سے دھوکہ دہی کی ہے ۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ میں آپ کو تیقن دیتا ہوں کہ اگر آپ بی جے پی کو رائے عامہ دیں تو آپ مجھے ریاستی حکومت کے ساتھ کھڑا ہوا پائیں گے ۔اپنے سابقہ دنوں کا تذکرہ کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ وہ ایک غریب خاندان سے آئے ہیں اور انہوں نے غریبی کا سامنا کیا ہے ۔ میں آپ میں سے ایک ہوں اور آپ کی حالت زار کو بہتر بنانے کچھ کرنے کے لئے جدو جہد کروں گا ۔ انہوں نے پسماندہ اور غریب طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام سے سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔
انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا میں ملک میں انتہائی ترقی یافتہ ریاست بننے کی قوت محرکہ ہے۔ کانگریس اس ریاست کو ایک اعلیٰ ریاست میں تبدیل نہیں کرسکی لیکن میرے پاس مہاراشٹرا کے لئے کچھ منصوبے ہیں۔یہ یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بی جے پی کو بر سر اقتدار لائیں گے تو میں اس حیرت انگیز ریاست کی انتہائی تیزی کے ساتھ ترقی کو یقینی بنانے آپ سے قریب رہوں گا ۔ مودی نے عوام سے اپیل کی کہ ریاست میں بی جے پی کو بھرپور اکثریت دیں ۔ ورنہ کم ووٹ دینے پر کوئی مدد نہیں ملے گی ۔ سابق مرکزی وزیر زراعت و این سی پی لیڈر شردپوار اور ان کے بھتیجہ و مہاراشٹرا کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ریاست کو چاچا بھتیجہ سے آزاد ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ شرد پوار نے کسی بھی مقام کا دورہ کرنے کی زحمت نہیں کی جب کہ مہاراشٹرا میں کئی کسانوں نے خود کشی کرلی ۔ انہوں نے کہا کہ15اکتوبر کو رائے دہی کے دن مہاراشٹرا میں کانگریس سے آزاد ریاست کے ایک نئے دور کا پیام ہوگا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں