مودی دہشت گردوں کو یکا و تنہا کرنے عالمی تال میل کے خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-11

مودی دہشت گردوں کو یکا و تنہا کرنے عالمی تال میل کے خواہاں

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردوں کو یکا و تنہا کرنے سماجی تحریک پیدا کرنے عالمی سطح پر جامع تال میل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ مودی نے صدر فرانس فرینکوئس ہالینڈ کے سفارتی مشیر جیکس آڈی برٹ کا استقبال کرنے کے بعد یہ بات کہی ۔ برٹ ہند۔ فرانس، دفاعی مذاکرات کے26ویں دور میں شرکت کے لئے ہندوستان کے دورہ پر ہیں۔ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے جامع حکمت عملی پر زور دیتے ہوئے مودی نے کہا’’ حکمت عملی صرف فوجی اور انٹلی جنس وسائل پر منحصر نہیں ہونا چاہئے بلکہ ایک مضبوط بین الاقوامی شراکت داری قائم کی جائے جو دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے والے ممالک کے بشمول دنہا بھر میں الگ تھلگ کرنے سماجی تحریک پیدا کرے۔ انہوں نے مذہب اور دہشت گردی کے درمیان تعلق کو ختم کرنے کی بھی اپیل کی ۔ انہوں نے اگرچہ کسی ملک کا نام نہیں لیا لیکن محفوظ پناہ گاہوں کا حوالہ پاکستان کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔ مودی نے آج فیس بک کے سی ای او مارک زوکروبرگ سے ملاقات کے موقع پر بھی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی روک تھام میں سوشل میڈیا کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا ۔ موکر برگ نے نئی دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی اور تعلیم و صحت کے شعبوں میں حکومت کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی دکھائی ۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ بے شمار دہشت گرد عناصر ارکان کی بھرتی کے لئے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہیں ۔ یہ بد بختی کی بات ہے اور ہمیں دہشت گردی کی روک تھام کے لئے سوشیل میڈیا کو استعمال کرنے کے بارے میں سوچنا چاہئے ۔ فیس بک سوئچ بھارت مشن میں مدد فراہم کرے گا۔

Modi seeks closer global ties on counterterrorism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں