دہلی جامع مسجد ری۔ ڈیولپمنٹ پلان کو منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-20

دہلی جامع مسجد ری۔ ڈیولپمنٹ پلان کو منظوری

نئی دہلی
ایس این بی
جامع مسجد ری ڈیولپمنٹ پلان کومنظوری مل گئی ہے ۔ اس کے لئے173کروڑ 73لاکھ روپے کا بجٹ پاس کردیا گیا ہے۔ سیاحت کے لحاظ سے جامع مسجد ، لال قلعہ اور چاندنی چوک تاریخی مقامات اہمیت کے حامل رہے ہیں ، ٹریفک جام اور انکروچمنٹ کی وجہ سے ان تاریخی مقامات کا رخ کرتے وقت سیاح کتراتے ہیں۔ شمال دہلی میونسپل کارپوریشن نے جامع مسجد کے اطراف میں ری ۔ ڈیولپمنٹ پلان کو لے کر اہم پروجیکٹ تیار کیا ہے ۔ اس پ روجیکٹ کے تحت مینا بازار کو پالیکا بازار سے خوبصورت بنانے کی تیاری ہے۔ مینا بازار میں کل550دکانیں ہیں ۔ کچھ دکانیں بیسمنٹ میں بھی ہیں ۔ لیکن کافی پرانی ان دکانوں کی حالت ٹھیک نہیں ہے ۔ مینا بازار کی ان دکانوں کو بھی ری۔ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں شامل کر کے بہتر لگ دینے کی تیاری ہے ۔ شمال میونسپل کارپوریشن کی تعمیراتی کمیٹی کے چیئرمین پرویش واہی نے بتایا کہ جامع مسجد کی دیواروں کا رنگ و روغن کیا جائے گا۔ گرل ٹھیک کی جائیں گی ۔ اطراف کی سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی۔ پارکوں کی خوبصورتی بحال کرنے کے لئے ضروی قدم اٹھائے جائیں گے ۔ اس کے لئے کنسلٹنٹ کی تقرری کی لی گئی ہے ۔ جلد ہی ٹینڈر جاری کردیاجائے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں