مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سربراہ سے سرتاج عزیز کی بات چیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-20

مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سربراہ سے سرتاج عزیز کی بات چیت

مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی بنانے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان نے معاملہ پر اقوام متحدہ کے سربراہ سے نمائندگی کی ۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ اپنی صلاحیت کے تحت بحران سے نمٹنے کی کوشش میں مشغول ہوجائے ۔ وزیرا عظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ، اور قومی سیکوریٹی و خارجی امور سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون سے کل رات فون پر بات چیت کی اور ان سے لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ علاوہ ازیں ہندوستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پر ہونے والے واقعات پر مباحث کئے ۔ وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں یہ بات کہی۔ بحران کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ کی مشغولیت اہم رہے گئی ۔ عزیز نے یہ بات بانکیمون سے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو کسی ایک فریق کی طرف داری نہیں کرنی چاہئے ۔ بانکی مون سے فون پر بات چیت کشمیر کو بین الاقوامی فورم میں اٹھانے پاکستان کی کوشش کا حصہ ہے ۔ عزیز نے11اکتوبر کو بان کی مون کو لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر صورتحال کے بارے میں اپنے مکتوب میں تحریر کیا ۔ تاہم اقوام متحدہ نے کشمیر کو بین الاقوامی مسئلہ بنانے پاکستان کی کوشش کو نظر انداز کردیا ۔ اس کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کو بات چیت کے ذریعہ اختلافات کو حل کرلینا چاہئے اور یہی ایک طویل مدتی تنازعہ کا حل ہوسکتا ہے ۔ کل رات بات چیت کے دوران عزیز نے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر امن و سکون بحال کرنے پر زور دیا ۔
پاکستان کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر متحد ہے اور اس نے ہندوستان کی اشتعال انگیزی کا موزوں جواب دیا ہے۔ ہندوستان کو یہ مشورہ دیاجانا چاہئے کہ وہ پختگی اور اصولی انداز میں رسائی کرے اور اپنی مسلح افواج کو جارحانہ کارروائی سے روکے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے لائن آف کنٹرول پر بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے جہاں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقین کے لئے ضروری ہے کہ وہ صورتحال میں پیدا شدہ شدت بات چیت کے ذریعہ کم کریں اور تمام غیر معمولی مسائل کو بات چیت کے ذریعہ حل کرلے۔ دفتر خارجہ نے یہ بات بتائی ۔ عزیز نے کہا کہ علاقہ میں پائیدار امن مفاد میں ہے اور غیر معمولی تنازعات کو بھی حل کرنے کے لئے آگے بڑھنا چاہئے جن میں اہم مسئلہ جموں و کشمیر بھی شامل ہے جس کے تعلق سے اقوام متحدہ کی یہ مستقل ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے طور پر عزم کے ساتھ جموں و کشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدہ کی تکمیل کرے ۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل کی یکسوئی اقوام متحدہ کے منشورکے اصول میں شامل ہے اور جس کا پاکستان پابند ہے ۔ تاہم دونوں فریقوں کے لئے اس معاملہ میں پیشرفت کے لئے تعاون کی ضرورت ہے ۔ باہمی مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے اور بین الاقوامی شمولیت اور قانون سازی مددگار ثابت نہیں ہوگی ۔ یہ بات دفتر خارجہ نے کہی۔ ہندوستان اور پاکستان نے اقوام متحدہ کے فوجی آبزرور گروپ کے کام کی ستائش کرتے ہوئے عزیز نے کہا کہ اس کے رول کو مزید مستحکم کیاجانا چاہئے ، تاکہ مزید موثر انداز میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی رپورٹنگ کی جاسکے ۔

Pakistan's Sartaj Aziz raises Kashmir issue with UN chief

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں