سال حال سعودی عرب میں 77 ہندوستانی حجاج کرام جاں بحق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-12

سال حال سعودی عرب میں 77 ہندوستانی حجاج کرام جاں بحق

جدہ
پی ٹی آئی
سال حال زمانۂ حج کے دوران سعودی عرب میں تقریباً80ہندوستانی عازمین ، حجاج کرام جاں بحق ہوگئے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے آج یہ بات بتائی اور کہا کہ بیشتر اموات ، علالت کے سبب یا پیرانہ سالی میں ہونے والے عوارض کے سبب ہوئیں۔ اس سال ایک لاکھ36ہزار20ہندوستانی حجاج کرام، سعادت حج سے مشرف ہوئے۔ ان میں سے ایک لاکھ20خوش نصیبوں نے حج کمیٹی آف انڈیا کے توسط سے سفر حج کے انتظامات کئے ۔ ہندوستانی قونصل جنرل بی ایس مبارک نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’’حج کے دوران اب تک77ہندوستانی حجاج کرام جاں بحق ہوئے۔ ایک حاجی کو چھوڑ کر باقی تمام جاں بحق افراد، طبعی وجوہات کی بناء پر فوت ہوئے ۔‘‘ ایک عازم حج کا انتقال حج کے ابتدائی ایام میں لفٹ کے ایک حادثہ میں ہوا ۔ متوفی کی شناخت ٹاملناڈو کے ایک عازم کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ دیگر زائد از100ہندوستانی حاجیوں کو مختلف عوارض کے علاج کے لئے مختلف ہسپتالوں میں شریک کرایا گیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں