آئی اے این ایس
اسرائیل اپنی تمام خواہشات کے ساتھ ہندوستان کی ہر سطح کے حامل تمام تر شعبوں میں داخل ہونے کی کوشش میں لگا ہوا ہے ۔ ہندوستان کے دورہ پر آئے اسرائیلی سلامتی مشیر( این ایس اے) جوزف کوہن نے ہندوستانی حکام بشمول وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ، ہندوستان کے قومی سلامتی مشیر اجیت داول اورسینئر امور خارجہ کی وزارت کے عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں یہ بات واضھ ہوئی۔ اسرائیلی قومی مشیر کا یہدورہ اس وقت ہوا جب کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں امریکہ کے دورہ میں اپنے اسرائیلی ہم منصب بنجامن نتن یاہو سے ملاقات کی ۔ کوہن کے3روزہ دہلی دورہ کا چہار شنبہ کے دن اختتامہوا ۔ ہندوستانی حکام کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے دوران کوہن نے عالمی دہشت گردی کے خطرات کی روشنی میں بد امنی ، بحران اور افراتفری کے شکار مشرق وسطی کی صورتحال ، ایران کے نیو کلیر پروگرام اور ان خطوں میں عدم استحکام اور مذہبی جنونیت کے مسلسل اضافہ کے تئیں حالیہ عالمی پیشرفت خصوصاً اسرائیلی نقطہ ہائے نظر کو پیش کیا ۔ نیز انہوں نے اپنے ہندوستانی مذاکرات کاروں کے ساتھ ان مشترکہ سخت ترین مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جن کا دونوں کمہوری ممالک اپنے اپنے ممالک میں سامنا کررہے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ان چیلنجوں کے حل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اسرائیلی قومی سلامتی مشیر نے اپنے ہندوستانی ساتھیوں کے روبرو اس بات کو ظاہر کیا کہ اسرائیل ، ہندوستان کے تمام ہی شعبوں میں ہر سطح پر ہمہ جہتی توسیع کا خواہاں ہے۔ ایک بیان میں یہ بات کہی گئی ۔ کوہن ، آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے منظم کئے گئے مونچھ کور گروپ کے اجلاس میں بھی شریک رہے جہاں انہیں دوپہر کے اجلاس سے خطاب کے لئے مدعو کیا گیا ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں