انڈونیشیا کے نئے صدر وڈوڈو نے حلف اٹھالیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-21

انڈونیشیا کے نئے صدر وڈوڈو نے حلف اٹھالیا

زوکووڈوڈو نے آج انڈونیشیا کے ساتویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ۔ وڈوڈو نے پارلیمنٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر کے عہدہ کا حلف لیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اللہ کے نام پر عہد لیتا ہوں کہ میں ملک اور عوام کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو پوری لگن اور ایمانداری سے نبھاؤں گا ۔ جکارتہ کے سابق گورنر اور سکارتا کے سابق میئر رہ چکے وڈوڈو کو گزشتہ22جولائی کے صدارتی الیکشن میں کامیاب قرار دیا گیا تھا ۔ انہیں53فیصد ووٹ ملے تھے۔ وڈوڈو کی مدت کار5برس کی ہے ۔ وڈوڈو کل 33وزراء کے کابینہ کا اعلان کرسکتے ہیں ۔، وہ رخصت پذیر صدر سوسیلو بمبانگ یدھویونو کی جگہ سنبھال رہے ہیں۔ نئے صدر کے استقبال میں فوج نے ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں وڈوڈو نے اپنی اہلیہ و خاتون اول اریانا وڈوڈو کے ہمراہ شرکت کی ۔

Indonesia's President Widodo sworn in

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں