ہندوستان نژاد نادر پٹیل نئے ہائی کمشنر کینیڈا برائے ہند مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-12

ہندوستان نژاد نادر پٹیل نئے ہائی کمشنر کینیڈا برائے ہند مقرر

ٹورنٹو
آئی اے این ایس
ہندوستانی نژاد کینیڈین نادر پٹیل کونیا ہائی کمشنر برائے ہند مقرر کیا گیا ہے ۔ وزیر بین الاقوامی رجات ایڈ فاسٹ نے کہا کہ44سالہ پٹیل وزیر اعظم ہند نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پیدا ہوئے ۔ وہ روانی سے گجراتی بولتے ہیں۔ وہ گھر پر گجراتی ہی میں بات چیت کرتے ہیں ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ حال ہی میں ایک ہندوستانی۔امریکی رچرڈ راہول ورما کو اس ملک(امریکہ)کا آئندہ سفیر برائے ہند مقرر کیا گیا ہے ۔ کینیڈا کے دونوں وزراء نے کہا کہ’’جمہوریۂ ہند کے لئے ہمیں نادر پٹیل کو کینیڈا کا نیا سفیر مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مسرت محسوس ہورہی ہے ۔ ان کے تجربہ سے کینیڈا ۔ ہند تعلقات کومزید استحکام حاصل ہوگا۔ باہمی تجارت اور بین الاقوامی سیکوریٹی کو فروغ ہوگا۔‘‘۔ بریڈ کے پارلیمانی سکریٹری انڈو، کینیڈین دیپک اوبرائے دو وزرا اور نادر پٹیل کے ساتھ ایر کینیڈا کے طیارہ کے ذریعہ دہلی پہنچنے والے ہیں ۔ نادر پٹیل گجرات میں پیدا ہوئے اور ان کے بچپن ہی میں ان کے والدین نے کینیڈا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ۔ نادر پٹیل نے واٹر لو( اونٹاریو) کی ویلفریڈ لارئیر یونیورسٹی سے1993میں گریجویشن کی تکمیل کی اور اس کے بعد فیڈرل پبلک سروس سے وابستگی اختیار کی اور پھر انہیں یکے بعد دیگرے کئی عہدوں پر ترقی ملتی گئی ۔ تین سال قبل تک وہ شنگھائی میں کینیڈا کے محکمہ امور خارجہ ،تجارت اور ترقی میں چیف فینانشیلآفیسر مقرر ہوئے ۔ دریں اثناء انہوں نے نیویارک یونیورسٹی سے ایم بی اے کی بھی تکمیل کی۔2009میں پٹیل نے لندن اسکول آف اکنامکس معاشیات میں ڈگری اور پیرس یونیورسٹی سے سیاسیات میں ڈگری حاصل کی۔

Indo-Canadian Named High Commissioner to India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں