ستیار تھی اور ملالہ کو مختلف ہندوستانی قائدین کی مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-11

ستیار تھی اور ملالہ کو مختلف ہندوستانی قائدین کی مبارکباد

نئی دہلی
پی ٹی آئی
بچوں کے حقوق کے جہد کار کیلاش ستیارتھی اور پاکستانی لڑکیوں کے حقوق کے جہد کار ملالہ یوسف زئی کو مشترکہ طور پر نوبل انعام کے لئے منتخب کئے جانے پر صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ، نائب صدر حامد انصاری، وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر کانگریس سونیا گاندھی کے بشمول سرکردہ قائدین نے مبارکباد دی ہے ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس اعزاز کو بچہ مزدوری جیسے پیچیدہ سماجی مسئلوں سے نمٹنے میں ہندوستان کے مضبوط شہری معاشرے کی خدمات اور ملک میں ہر قسم کی بچہ مزدوری ختم کرنے کی قومی کوششوں میں حکومت کے اشتراک کے صلہ کے طور پر دیکھنا چاہئے ۔ حامد انصاری نے قلبی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دو انتہائی قابل احترام انسانوں کو بجا طور پر تسلیم کیا گیا ہے جو تمام تر دشواریوں اور مشکلات کے باوجود بچوں کے حقوق کے لئے انتھک جدو جہد میں مصروف ہیں ۔ مودی نے اپنے پیام میں کہا کہ وہ دونوں لاریٹس کو سلام کرتے ہیں ۔ انہیں امید ہے کہ دونوں نے جو راستہ دکھایا ہے وہ جرائم اور نا انصافی کے خاتمہ کے لئے کام کرنے ہمیں جذبہ عطا کرے گا۔ سونیا گاندھی نے ستیارتھی اور ملالہ کو ایوارڈ ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام جنوبی ایشیاء کے لئے باعث فخر ہے ۔

Indian leaders congratulate Kailash Satyarthi and Malala

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں