سب سانک کروزمیزائل نربھئے کا کامیاب تجربہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-18

سب سانک کروزمیزائل نربھئے کا کامیاب تجربہ

بالا سور(اڈیشہ)
پی ٹی آئی
ہندوستان نے آج یہاں چاندی پور میں ایک ٹسٹ رنیج سے اندرون ملک تیار کردہ نیو کلیئر صلاحیت کے حامل سب سانک کروز میزائل(نربھئے) کا کامیاب تجربہ کیا جو زائد از700کلو میٹر فاصلہ تک نشانہ پر ضرب لگاسکتا ہے ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ میزائل کو صبح10:30منٹ پرانٹیگریٹیڈٹسٹ رینج کے لانچ پیاڈ نمبر3کے موبائل لانچر سے داغا گیا اور پہلا تجربہ ہی مکمل طورپر کامیاب رہا ۔ اس میزائل کی پرواز کا راستہ ایک گھنٹہ 13منٹ دورانیہ کا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ تجربہ کے دوران تمام پیمانوں کی تکمیل کی گئی۔ یہ سب سانک طویل فاصلاتی کروز میزائل نرجھئے کا دوسرا تجربہ ہے۔ یہ میزائل700تا1000کیلو میٹر کی رینج رکھتا ہے ۔ پہلا تجربہ12مارچ2013کو کیا گیا تھا لیکن اس وقت یہ میزائل تمام پیمانوں پر پورا نہیں اتر سکا تھا اور اس کی پرواز کو اس وقت بیچ میں ہی ختم کردینا پڑا تھا جب اسے اپنے مقررہ راستے سے ہٹتے دیکھا گیا تھا۔

India test-fires nuclear-capable Nirbhay cruise missile

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں