مودی حکومت کے 100 دن میں برقی پیداوار میں 22 فیصد اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-08

مودی حکومت کے 100 دن میں برقی پیداوار میں 22 فیصد اضافہ

چندپاور اسٹیشنوں میں کوئلہ کی قلت کو رد کرتے ہوئے مرکزی وزیر برقی و کوئلہ پیوش گوئل نے آج کہا کہ حکومت نے100دن میں تقریباً20فیصد زائد برقی پید ا کی ہے اور وہ پانچ برسوں میں تمام کو24x7برقی فراہمی کی راہ ہموار ہوگی ۔ برقی پلانٹ کے لئے درکار گھریلو پیداوار کی عدم تکمیل کے لئے سابقہ حکومت کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے گوئل نے کہا کہ ان کی وزارت پلانٹ کے قریبی علاقہ سے ایندھن کی سربراہی کے ذریعہ سربراہی کو حقیقت پسندانہ بنانے کی کوشش کررہی ہے اور پیداوار بڑھانے کے لئے طویل مدتی اقدامات پر عمل آوری کررہی ہے۔ وزیر برقی پیوش گوئل نے آج کہا کہ حکومت سب کے لئے قابل برداشت24x7برقی کو یقینی بنانے کی پابند ہے اور ریاستی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ شعبہ میں تبدیلی کے لئے اپنے منصوبوں کے ساتھ آگے آئیں وزیر نے جن کے پاس کوئلہ ، نئی اور قابل تجدید توانائی کے قلمدان بھی ہیں کہا ہے کہ سپریم کورٹ 9ستمبر کو اس کی سماعت میں کوئلہ کی الاٹمنٹ کی منسوخی پر جو کوئی بھی فیصلہ سنائے حکومت اس پر فوری طور پر عمل آوری کو یقینی بنائے گی۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میں نے برقی شعبہ کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں18ریاستوں کے ساتھ تفصیلی مشاورت اور مزاکرات کئے ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ کانگریس کی زیر قیادت حکومت مہاراشٹرا تفصیلی مشاورت کے لئے آگے نہیں آئیء ۔ کسی امتیاز کے خدشہ کو رد کرتے ہوئے مسٹر گوئل نے دعویٰ کیا کہ وہ عام آدمی کو چوبیس گھنٹے برقی کی فراہمی کے سلسلہ میں کسی بھی ریاستی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی نشست پر بیٹھنے تیار ہیں ۔ کوئلہ کے ای آکشن پر وزیر نے کہا کہ حکومت استعمال کنندوں کو ایندھن کی فراہمی کے لئے کوئلہ کے ای آکشن کو برقرار رکھے گی حتی کہ کول بلاک الاٹمنٹ کو منسوخ کرنے کے صورت میں بھی وہ عوام کو بلا رکاوٹ برقی سربراہی کو یقینی بنانے کوشاں ہیں۔ اس مرحلہ پر ہمارے پاس ایک پلانB نہیں ہے ۔ لیکن ہر ایک منظر میں ہم اپنے آپ کو اس کے لئے تیار رکھیں گے ۔ کول بلاک الاٹمنٹ کی منظوری منسوخی کرنے پر سپریم کورٹ جو بھی فیصلے لے گی ہم اپنی جانب سے تیزی کے ساتھ اس پر عمل آوری کے لئے ہراج کو یقینی بنائیں گے ۔ اس دوران پی ٹی آئی مطابق حکومت نے آج کہا ہے کہ کوئلہ کی کم سربراہی نہیں ہورہی ہے اور خشک ایندھن پر مبنی برقی پیداوار میں نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت کے تین مہینوں میں تقریباً22فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
یہاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے برقی و کوئلہ کے وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ برقی اسٹیشنوں میں کوئلہ کی قلت اعظا8 ترین برقی پیداوار کے لئے اس کے تیزی کے ساتھ استعمال کا باعث ہے۔ کوئلہ کا استعمال گزشتہ چند برسوں میں منصوبہ کے مطابق رہا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ کوئلہ کی پیداوار نہیں بڑھی ہے ۔ میں سو دن میں کوئلہ کی پیداوار میں اضافہ نہیں کرسکتا لیکن حقیقت یہ ہے کہ دستیاب وسائل کا استعمال کرتے ہوئے برقی سربراہی میں22فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ جو صرف کوئلہ پر مبنی ہے ۔ گوئل نے یہاں نامہ نگاروں سے یہ بات کہی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت غیر قانونی کوئلہ کی کانوں کی الاٹمنٹ کی منسوخی کی کارروائی پر حکومت سپریم کورٹ کے فیصلہ کے فوری بعد کارروائی کو یقینی بنائے گی ۔ اور کوئلہ کی پیداوار کو بڑھاکر2019ء تک60ملین ٹن کیاجائے گا ۔ تھرمل پاور سے تیار کردہ برقی میں گزشتہ سال کے مقابلہ اس سال22فیصد کا ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا ۔مملکتی وزیر توانائی پیوش گوئل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئلہ کی نکاسی کے لئے250جدید ٹکنالوجی مشینوں کی خریدی کے لئے5ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں اور3دشوار گزار ریلوے لائن کے ذریعہ کوئلہ کی پیداوار سال2017-18 ء60ملین ٹن کی جائے گی۔ جو کہ سال2012-22ء تک200ملین ٹن ہوجائے گی ۔ پیوش گوئل نے مزید کہا کہ کوئلہ کی نکاسی کے لئے جو پلانٹ قائم ہیں ان کی جدید کاری کی جائے گی اور اس کی کارکردگی میں اضافہ کیاجائے گا ۔ اس طریقہ کے ذریعہ کروڑ ہا روپے کے سرکاری سرمایہ کی بچت ہوسکتی ہے ۔ کوئلہ کی نکاسی میں جھار کھنڈ ، چھتیس گڑھ اور اڑیسہ سر فہرست ہیں ۔ ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے کے لئے چھوٹے چھوٹے حصوں کے ذریعہ سب کی نگرانی کی جائے گی جس کے ذریعہ سے ماحولیات کو صاف ستھرا رکھا جائے گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ شمسی توانائی کے ذریعہ سے پیدا کئے جانے والی برقی کی ذخیرہ اندوزی کو بھی ترجیح دی جائے گی ۔ ہوا کے جھکڑ کے ذریعہ اور کچر ے سے بھی برقی پیدا کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت اس عہد کی پابند ہے کہ وہ عوام کے لئے 24x7بغیر کٹوتی کے ذریعہ صنعتی اداروں ، کاروباری اداروں اور رہائشی علاقوں کے لئے متوازن برقی کی سربراہی کی جائے گی۔ مرکزی حکومت نے100دن کے دوران18ریاستوں کے بڑے اہم وزراء سے بات چیت کرتے ہوئے برقی کی مزید پیداوار کے لئے تبادلہ خیال کیا اور مختلف امور پر عمل آوری کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ۔

Coal based power output rise about 22% in 100 days: Goyal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں