سعودی عرب - صحت اداروں کی طالبات عازمین حج کی خدمت میں شریک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-23

سعودی عرب - صحت اداروں کی طالبات عازمین حج کی خدمت میں شریک

مدینہ منورہ
سعودی پریس ایجنسی
یہاں صحت اداروں کی90سے زائد طالبات ضیوف الرحمن کی رضاکارانہ خدمت میں حصہ لیں گی۔ یہ صحت آگہی مختلف زبانوں میں فراہم کریں گی ۔ پورے حج موسم میں ضیوف الرحمن کو امراض ، ان سے بچاؤ اور علاج کی بابت معلومات فراہم کریں گی ۔ مدینہ منورہ محکمہ صحت اس بار’’حج میں آگہی کے مبلغین‘‘ کے زیر عنوان پہلی بار خصوصی صحت سروس فراہم کررہا ہے ۔ اس کے تحت رضا کار طالبات کو حجاج کے ساتھ ملنے اور انہیں صحت مسائل سے آگاہ کرنے کے موقع ہوں گے ۔ پروگرام کی نگران اعلیٰ ڈاکٹر والیا بنت منصور العبدلی نے بتایا کہ رضاکار طالبات مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹر نیشنل ایئر پورٹ ، مسجد نبوی شریف کے صحنوں ، مسجد قباء اور سید شہداء کے نواح اور مسجد المیقات پر خدمات مہیا کریں گی ۔ ڈاکٹر والیا العبدلی نے یہ بھی بتایا کہ آگہی کے سفراء کا پروگرام عام طورپر حاجیوں کو خطرات سے بچانے کے لئے صحت آگہی فراہم کرنے کی غرض سے ترتیب دیاگیا ہے ۔ ڈاکٹر عبدالعبدلی نے توجہ دلائی کہ رضا کار خواتین کو مختلف خدمات سے روشناس کرایا گیا ہے اور انہیں بتایاگیا ہے کہ ضیوف الرحمن کو کیا کیا خدمات درکار ہوتی ہیں اور وہ ان کی خدمت کرکے ان سے کیا کچھ دعائیں حاصل کرسکتی ہیں۔ محکمہ صحت کے افسران عازمین حج تک رسائی اور انہیں آگہی فراہم کرنے کے سلسلے میں مختلف طور طریقے بروئے کار لارہے ہیں۔ اس سلسلے میں رہنما بورڈ کی تنصیب خاص طور پر قابل ذکر ہے اسی طرح ترجمانوں سے صحت آگہی کے پیغامات کے ترجمے کرائے جارہے ہیں ۔
کتابچے تقسیم کئے جارہے ہیں، ماسک پیش کئے جارہے ہیںَ ای تسبیح فراہم کی جارہی ہیں۔ حج کے نگرانوں کو صحت پیغامات واضح شکل میں پیش کرنے کا طریقہ سمجھاجارہا ہے ۔ ڈاکٹر العبدلی نے بتایا کہ ضیوف الرحمن خصوصاً مسجد نبوی شریف کے زائرین صحت آگاہی مبلغین کے پروگرام میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں ۔ میڈیکل کالجوں اور ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کی طالبات کی صحت خدمات پر ہر طرف سے تعریف و توصیف ہورہی ہے ۔

Students of health institutions serving hajj pilgrims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں