ہندوستانی شہریت دینے پاکستانی ہندوؤں کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-03

ہندوستانی شہریت دینے پاکستانی ہندوؤں کا مطالبہ

راجکوٹ
پی ٹی آئی
پاکستانی ہندوؤں کے تقریباً دو سو خاندانوں نے جو ہندوستان منتقل ہوگئے ہیں آج ایک مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستانی شہریت دینے کا مطالبہ کیا اورکہا کہ وہ اپنے ملک واپس جانا نہیں چاہتے۔ پاکستانی ہندوؤں کے لیڈر کے ایچ کتّار نے کہا کہ تقریباً ایک ہزار ہندو جو دو سو خاندانوں پر مشتمل ہے ۔2005ء سے پاکستان منتقل ہوئے ہیں اور ہندوستان میں سکونت اختیار کرنے کے خواہاں ہیں۔ ہم ہندستانی شہریت چاہتے ہیں اور پاکستان لوٹنا نہیں چاہتے کیونکہ ان کے رشتہ دار گجرات میں ہیں۔ انہوں نے ضلع حکام کو پیش کردہ ایک یادداشت میں یہ بات کہی ۔

Pakistani Hindus Rajkot rally demand Indian citizenship

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں