ہندوستانی ٹی وی سیرئیلس حقیقت سے دور - فرحت اشتیاق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-18

ہندوستانی ٹی وی سیرئیلس حقیقت سے دور - فرحت اشتیاق

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مقبول پاکستانی شو’’ہم سفر‘‘ کی کہانی کا ر فرحت اشتیاق کا کہنا ہے کہ ہندستانی سیریلس بہت زیادہ گلیمرس ہیں اور حقیقی مواد سے عاری ہیں ۔ ان کی کہانیاں طاقتور نہیں ہوتیں اور مصنوعی معلوم ہوتی ہیں ۔ ہم کہانی اور اداکاری پر جیتے ہیں اور ایسی کہانیاں پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو حقیقت سے زیادہ دور نہیں ہوتیں۔ انہوں نے ہندوستان میں ’’ہم سفر‘‘ نامی سیرئیل کے آغاز سے قبل پی ٹی آئی کو فون پر یہ بات بتائی ۔ انہوں ںے کہا کہ بہرحال وہ یہاں فلمائے جانے والے جذباتی مناظر کو پسند کرتی ہیں ۔ تحریر کا معاملہ ہو یا اداکاری کا یہاں جذبات کی صحیح انداز میں عکاسی کی جاتی ہے۔ یہ ایک ایسی چیز ہے جو ہم(پاکستانی) سیکھ سکتے ہیں۔

'Pak shows are closer to reality' - Writer Farhat Ishtiaq

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں