اسلامک کونسل آف ویسٹرن آسٹریلیا کا ہاٹ لائن قائم کرنے کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-23

اسلامک کونسل آف ویسٹرن آسٹریلیا کا ہاٹ لائن قائم کرنے کا منصوبہ

کینبرا
آئی اے این ایس
اسلامک کونسل آف ویسٹر آسٹریلیا( آئی سی ڈبلیو اے) گزشتہ ہفتہ سڈنی میں ایک مسجد پر حملہ کے بعد، مغربی آسٹریلیا میں اپنے ارکان کے لئے ایک ہاٹ لائن قائم کرنے کامنصوبہ بنارہی ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بات بتائی گئی ۔ کونسل کے ترجمان عبداللہ اشتوی نے بتایا کہ سڈنی میں گزشتہ ہفتہ حملہ میں ایک مسجد کو نقصان پہنچا ۔ واٹو ڈے ڈاٹ کامwatoday.comنے یہ اطلا ع دی ۔ گزشتہ ہفتہ زائد از800پولیس جوانوں نے سڈنی اور برسبین میں مکانات پر دھاوے کئے تھے ۔ آسٹریلیا میں یہ انسداد دہشت گردی کی سب سے بڑی کارروائی تھی جس کے دوران ایک22سالہ شخص عمر جان عظاری کو ایک شخص کا اغوا کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیا گیا ۔ عظاری پر یہ بھی الزام ہے کہ مغویہ شخص کااغوا ، اس کا سر قلم کرنے کی کوشش کے سلسلہ میں کیا گیا ۔ مسلمانوں نے سڈنی میں دھاؤں کی مذمت کی ہے۔ اشتوی نے کہا کہ’’سڈنی اور برسبین میں گزشتہ ہفتہ ہوئے دھاؤں کے بعد پرتھ کی مسلم برادری میں بہت خوف پایاجاتا ہے ۔‘‘ آسٹریلیائی مسلمانوں کی سیکوریٹی کے بارے میں خدشات ہیں اور ہمیں اطلاع ملی ہیں کہ ایک شخص کو نسلی بنیادوں پر ہراساں کیا گیا۔ سر دست ہمیں یہ پتہ نہیں کہ آیا یہ کوئی افواہ ہے ۔ ہم ایک ہاٹ لائن قائم کررہے ہیں اور مسلم ارکان سے خواہش کرتے ہیں کہ اگر انہیں کوئی پریشانی لاحق ہویا اگر کسی مسجد میں وہ توڑ پھوڑ دیکھیں تو ہاٹ لائن پر کال کریں یا پولیس کو اطلاع دیں۔ ‘‘اشتوی نے بتایا کہ انہیں وزیر اعظم مغربی آسٹریلیا کولن بارنیٹ سے کوئی پیام نہیں ملا ہے ۔

Muslim organisation in Australia to start hotline

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں