وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے سی آر کا دورہ نئی دہلی - کامیاب و اطمینان بخش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-08

وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے سی آر کا دورہ نئی دہلی - کامیاب و اطمینان بخش

وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ اپنے د ور وزہ دورہ مصروف ترین دورہ دہلی کے بعد آج حیدرآباد واپس ہوئے۔ اپنے اس دورہ کے موقع پر جہاں وزیر اعلیٰ کے سی آر نے صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی ، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر مرکزی وزراء سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست کے مسائل سے انہیں واقف کروایا، انہیں وزیر اعلیٰ نے آج مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق اس میٹنگ کے دوران ریاست کے مسائل پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چندر شیکھر راؤ نے حیدرآباد کے لا اینڈ آرڈر کے اختیارات کو گورنر کے حوالہ کرنے اور دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے درمیان ملازمین کی تقسیم کے مسئلہ پر بھی بات چیت کی ۔ اس ملاقات کے بعد دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ ونود نے کہا ہے کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے درمیان پیچیدہ کئی مسائل پر بات چیت کی گئی ۔ چندر شیکھر راؤ نے بعض مسائل پر اپنے اعتراضات سے راج ناتھ سنگھ کو واقف کروایا ، جس پر راج ناتھ سنگھ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ ان اعتراضات سے آندھر اپردیش کی حکومت کو واقف کروائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چندر شیکھر راؤ نے آندھرا پردیش تنظیم نو کے قانون پر عمل اور اس میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی درخواست کی ۔ چندر شیکھر راؤ آج دیگر مرکزی وزیر کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وہ مرکزی وزراء کو ریاست کے مسائل سے واقف کروائیں گے ۔ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے بتایا جاتا ہے کہ مرکز سے زائد برقی اور ریاست کی تیز رفتار ترقی کے لئے تعاون کی درخواست کی ہے ۔ کے سی آر کے دورہ دہلی کا پہلا روز انتہائی مصروف ترین اور اہمیت کا حامل رہا۔ کیونکہ انہوں نے اس دوران صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم سے ملاقات کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ جات کو فنڈس کی اجرائی کے سلسلہ میں درخواست کی۔ اتوار کے روز وزیر اعلیٰ نے مرکزی مملکتی وزیر پرکاش جاوڈیکر سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ میں مختلف پروجیکٹس کے سلسلہ میں ماحولیاتی منظوری کی درخواست کی ۔ وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی سے بھی ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ خاص طور پر تعلیمی سال2015سے تلنگانہ ریاست میں کے جی تا پی جی مفت تعلیم سے متعلق مجوزہ پروگرام کی تفصیلات سے بھی انہیں واقف کروایا۔ مجموعی اعتبار سے کے سی آر کا دورہ دہلی کامیاب اور اطمینان بخش رہا ، اس بات کا اظہار ٹی آر ایس ارکان ونود کمار ، جتیندر ریڈی اور نرسیا گوڈنے کیا۔

CM KCR completes a successful tour to Delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں