پوری کائنات کو تباہ کر سکتا ہے گاڈ پارٹیکل - اسٹیفن ہاکنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-09

پوری کائنات کو تباہ کر سکتا ہے گاڈ پارٹیکل - اسٹیفن ہاکنگ

Hawking-God-particle-destroy-entire-universe
ماہر علم طبیعات اسٹیفن ہاکنگ نے آگاہ کیا ہے کہ محض2سال پہلے سائنسدانوں نے جس انوکھے ذرہ ، گاڈپارٹیکل کی دریافت کی تھی اس میں پوری کائنات کو تباہ کرنے کی صلاحیت ہے ۔ ایکسپریس ڈاٹ کوڈاٹ یو کے‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہاکنگ نے ایک نئی کتاب ’اسٹارمس‘‘ کے دیباچہ میں لکھا کہ انتہائی اعلیٰ توانائی کی سطح پر ہکس بوسون وغیرہ مستحکم ہوسکتا ہے ۔ اس سے کائنات کی تباہی کی شروعات ہوسکتی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ اس کائنات میں ہر چیز وجود میں ہے، ہکس بوسون اسے شکل اور سائز فراہم کرتا ہے ۔ ہاکنگ نے بتایا کہ’’ہکس صلاحیت کی یہ تشویش ناک خصوصیت ہے کہ یہ100ارب گیگا الیکٹرون وولٹ پر انتہائی مستحکم ہوسکتی ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کا یہ مطلب ہوسکتا ہے کہ حقیقی خلا کا ایک بلبلا روشنی کی رفتار سے پھیلے گا۔ جس سے کائنات تباہی کے مرحلے سے گزرے گی ۔ ہاکنگ نے آگاہ کیا کہ یہ کبھی بھی ہوسکتا ہے اور ہم اسے آتے ہوئے نہیں دیکھیں گے ۔ بہر حال انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تباہی کے مستقبل قریب میں ہونے کی امید نہیں ہے لیکن ہائی انرجی میں ہکس کے غیر مستحکم ہونے کے خطرے اتنے زیادہ ہیں کہ اسے نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ہے ۔

Stephen Hawking: 'God particle' could destroy entire universe

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں