Obama to announce ISIS strategy next week
صدر بارک اوباما نے بتایا کہ وہ اتوار کو ایک خطاب کے دوران عسکری گروپ دولت اسلامیہ سے مقابلہ کی حکمت عملی کا ایک خاکہ پیش کریں گے جس میں زمینی کارروائی شامل نہیں ہے ۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے اتوار کے روز این بی سی کے میٹ دی پریس پروگرام کے حوالہ سے بتایا کہ میں ملک کے عوام کوذہنی طور پر اس بات کے لئے تیار کررہا ہوں کہ داعش کے خطرہ سے مقابلہ کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کردیا کہ اس اعلان میں زمینی کارروائی کا کوئی تذکرہ شامل نہیں ہوگا ۔ یہاں یہ تذکرہ ضروری ہوگا کہ گزشتہ ماہ اوباما نے یہ واضح کیا تھا کہ انہوں نے داعش عسکریت پسندوں سے مقابلہ کے لئے کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی ہے ۔ اپنے اس بیان کی وجہ سے اوباما ہدف تنقید بنے تھے ۔ 8اگست کے بعد سے امریکی جنگی طیارے شمالی عراق میں داعش کے اڈوں پر فضائی کاروائی کررہے ہیں ۔ اوباما نے جنگ زدہ ملک شام میں جاسوسی پر وازیں جاری رکھنے کی حکمت عملی کو بھی منظوری دے دی تھی ۔ امریکی فوجی عملہ گروپس کی شکل میں جون سے عراق کو روانہ کیاجارہا ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں