محمد مرسی کو سزائے موت کا اندیشہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-09

محمد مرسی کو سزائے موت کا اندیشہ

مصر کے معزول صدر محمد مرسی کو سزائے موت کا اندیشہ ہے ۔ ژنہو ا نیوز ایجنسی نے عدالتی ذرائع سے بتایا کہ قطر کو قومی سلامتی دستاویزات سے آگاہ کرنے کی پاداش میں مرسی کو سزائے موت دی جاسکتی ہے ۔ استغاثہ نے مرسی کے خلاف فرد جرم عائد کرتے ہوئے بعض ایسے الزامات عائد کئے ہیں جن کے تحت سزائے موت ممکن ہے ۔ سابق صدر کے علاوہ10 دیگر افراد کے خلاف مقدموں کی سماعت ہوگی ۔ ان پر بین الاقوامی تنظیم اخوان المسلمین کے احکامات کی تعلیم کرتے ہوئے دوحہ میں قائم الجزیرہ نیوز چیانل اور قطری انٹلیجنس کو قومی سلامتی فائلیں فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ قطر اور مصر کے درمیان تعلقات 2013کے وسط میں مرسی کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے کشیدہ ہیں ۔ قطر، مرسی کی تنظیم اخوان المسلموں کا ایک اہم حلیف ہے ۔ مصری حکومت نے گزشتہ سال دسمبر کے دوران اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا تھا ۔ مرسی کے خلاف فی الحال3مقدمات زیر دوراں ہیں جن میں احتجاجیوں کے خلاف ہلاکت خیز تشدد اور غیر ملکی تنظیموں کے ساتھ سازش کے علاوہ2011میں جیل شکنی اور قیدیوں کے فرار میں ملوث ہونے کا مقدمہ بھی شامل ہے ۔

Egypt's Morsi may face death penalty

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں