نواز شریف کا دورہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر - متاثرہ خاندانوں میں معاوضہ تقسیم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-09

نواز شریف کا دورہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر - متاثرہ خاندانوں میں معاوضہ تقسیم

وزیر اعظم نواز شریف نے آج سیلاب زدہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا جس کا مقصد موسلا دھار بارش کے نتیجہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا از خود جائزہ لینا تھا۔ اب تک64افراد سیلاب کی نذر ہوچکے ہیں ۔ جب کہ بے شمار بے گھر ہیں ۔ وزیر اعظم نے رولا کوٹ میں سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا اور ساتھ ہی متاثرہ افراد کی جلد از جلد باز آبادکاری کو راحت کاری امور میں شدت کے احکام جاری کئے ۔ ریڈیو پاکستان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم نے متاثرہ خاندانوں میں معاوضہ کی رقم بھی تقسیم کی۔ انہوں نے سیلاب کے نتیجہ میں اموات پر اظہار تاسف کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو ہر طرح کی امداد کا تیقن دیا ۔ پاکستانی مقبوضہ کشمیر اور پنجاب میں چار دنوں سے مسلسل بارش کے نتیجہ میں سیلاب سے200افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور بیشتر سر پر چھت سے محروم ہیں ۔ پہاڑی سلسلہ وار علاقہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں اموات کی تعداد64بتائی گئی ۔ سیلاب کے پانی اور مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں ۔ علاوہ ازیں بعض پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ سڑکوں کے متاثر ہونے سے مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہے۔ شریف نے دورہ کے دوران مظفرآباد ، راولپنڈی ریل پراجکٹ کی تکمیل اندرون دو سال ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کل شریف کے نام پر ایک مراسلہ میں پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ تعاوون کی پیشکش کی تھی ۔

پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب پاکستان کے وزیر اعظم نوازشریف نے آج پاک مقبوضہ کشمیر میں سیلاب راحت کی کوششوں میں مدد کی پیشکش پر اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خطہ میں امن و ترقی کے ان کے ایجنڈہ میں سانحات سے نمٹنے کے لئے تعاون شامل ہونا چاہئے ۔ انہوں نے امدا کی پیشکش سے متعلق مودی کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں7ستمبر کے آپ کے مکتوب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس میں مانسون کی زبردست بارش اور سیلاب سے پاکستان میں متاثرہ افراد کے لئے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ۔ ہماری راحت کوششوں میں مدد کی پیشکش بھی متاثر کن ہے ۔ مصیبت کے وقت ایسی یکجہتی قابل قدر ہے ۔ نواز شریف نے اپنے جواب میں کہا کہ وہ لائن آف کنٹرول کی ہندوستانی جانب کشمیریوں کے جان و مال کے نقصان سے واقف ہیں ،۔ ہماری دعائیں اس مشکل وقت میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہم ہر ممکن طریقہ سے مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Nawaz Sharif visits flood-hit Pakistan-occupied Kashmir to review situation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں