بوئنگ ہندوستان سے تجارتی تعلقات کے فروغ کی خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-30

بوئنگ ہندوستان سے تجارتی تعلقات کے فروغ کی خواہاں

نیویارک
پی ٹی آئی
دفاعی شعبہ میں دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک بوئنگ نے ہندوستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ میں خاص دلچسپی دکھائی ہے جب کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی کمپنیوں سے اپنے ملک میں دوستانی تجارتی ماحول مہیا کرنے کا وعدہ کیا۔ بوئنگ کے سی ای او جیمس میک مرنے نے مودی سے ہوئی راست ملاقات میں کہا کہ کمپنی ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔ یہ ملاقات ناشتہ پر ہوئی جس میں امریکہ کی11بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز نے شرکت کی ۔ ان کمپنیوں میں پیپسی ، سٹی گروپ ، گوگل، کارگل اور کارلائیل شامل ہیں ۔ بوئنگ کا عالمی سالانہ ٹرن اوور87بلین ڈالر ہے ۔ ہندوستانی دفاعی اور خلائی شعبوں میں اس کا اہم تعاون ہے ۔ ہندوستان کے اندرون و بیرون ملک تجارتی طیاروں کے قافلہ کا بوئینگ جیٹ اہم حصہ ہے ۔ ہندوستان نے10بوئینگ سی17-کے حصول کے لئے جون2011میں امریکی حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے تھے ۔

Boeing keen on greater engagement with India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں