بحرین میں نومبر میں قومی انتخابات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-23

بحرین میں نومبر میں قومی انتخابات

منامہ
آئی اے این ایس
بحرین کے قومی انتخابات آئندہ نومبر کے اوائل میں منعقد ہوں گے ۔ اس ملک کی مملکتی وزیر سمیرہ رجب نے یہ بات بتائی ۔ روزنامہ گلف ڈیلی نیوز کے بموجب پارلیمانی اور بلدی کونسل انتخابات کی قطعی تاریخ کا اعلان ، اسلامی سال نو(ہجری) اور یوم عاشورہ کی عام تعطیلات کے بعد کیاجائے گا۔ بحرین کے دستور کے تحت انتخابات’ آئندہ15دسمبر سے قبل منعقد ہونے چاہئیں تاکہ آنکہ شاہ حماد ارکان پارلیمنٹ کی میعاد میں2سال کی توسیع نہ کردیں ۔ سمیرہ رجب نے کل کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’ہم بالخصوص آنے والی تعطیلات کے پیش نظر ‘مختلف امور کو خلط ملط کرنا نہیں چاہتے۔‘‘ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ بحرینی پارلیمنٹ نمائندوں کی کونسل(ایوان زیریں) اور مجلس شوریٰ( ایوان بالا) پر مشتمل ہے ۔ ایوان زیریں کے لئے40نمائندے منتخب کئے جاتے ہیں جب کہ مجلس شوریٰ کے لئے40ارکان کا تقرر شاہ بحرین کرتے ہیں۔ بحرین میں لگ بھگ 2لاکھ90ہزار ہندوستانی تارکان وطن بر سر کار ہیں۔

Bahrain parliamentary elections on November 22

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں