پی ٹی آئی
مرکز نے آج تمام ریاستوں سے کہا ہیکہ تمام آئی اے ایس، آئی پی ایس اور آئی ایف او ایس ، عہدیداروں کی جانب سے جو ان کے دائرہ کار کے تحت کام کررہے ہیں، نظر ثانی شدہ سالانہ پراپرٹی ریٹرنس15ستمبر تک داخل کرنے کو یقینی بنائیں۔ لوک پال قواعد کے تحت ایک لازمی ذمہ داری کا حال ہی میں اعلان کیا گیا تھا۔ اس وقت یہ تمام انڈین سرویسس، انڈین ایڈمنسٹریٹیو سرویسس( آئی اے ایس)، انڈین پولیس سرویس( آئی پی ایس) اور انڈین فارسٹ سرویس( آئی ایف او ایس) ان کے سرویس رولس کے تحت اپنے سالانہ پراپرٹی ریٹرنس داخل کرچکے ہیں ۔ یہ درخواست کی گئی ہے کہ عوامی خدمات رولس2014ء (انفارمیشن اور اثاثہ جات کے سالانہ ریٹرنس اور ریٹرنس کے ادخال میں اثاثہ جات کے استثنیٰ کے حدود) کو یقینی بنایاجاسکتا ہے ۔ مزید برآں قاعدہ3(2) سپر ہدایات بھی جاری کی جاسکتی ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ ریٹرنس کا ادخال یا نظر ثانی شدہ اعلانات داخل کئے جاسکیں تاکہ یکم اگست2014ء تک سالانہ ریٹرنس15ستمبر کو یا اس سے قبل مجاز اتھاریٹی کے روبرو آئی اے ایس عہدیداروں کی جانب سے ناقابل تبدیلی ادخال کیاجاسکے ۔ محکمہ شخصی امور و تربیت کی جانب سے ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کو جاری کردہ ایک سرکاری یادداشت میں کہا گیا ہے کہ محکمہ شخصی امور و تربیت آؒ انڈیا سرویسس(کنڈکٹ)قواعد1968ء میں تبدیلیاں بھی کرسکتا ہے جو اس وقت سال میں ایک مرتبہ جائیداد کے ریٹرنس کے ادخال کی سہولت فراہم کرتے ہیں ۔ یہ تبدیلیاں نئے قواعد شامل کرنے کے لئے کی جائیں گی ۔ نئے لوک پال قواعد یہ لازمی بناتے ہیں ۔ کہ ایک نظر ثانی شدہ ریٹرن داخل کیاجائے۔
اس بات کو یقینی بنانے کے لئے عہدیدار مقررہ وقت میں تفصیلات دے سکیں ، ایک سرکولر جاری کیا گیا ہے ۔ محکمہ شخصی امور و تربیت کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات کہی ۔ آئی اے ایس، آئی پی ایس اور آئی ایف او ایس عہدیداروں سے بھی جو مرکزی حکومت کے محکموں کے تحت کام کررہے ہیں، کہا گیا کہ15ستمبر تک اپنے نظر ثانی شدہ پراپرٹی ریٹرنس داخل کریں۔ عوامی خدمات گزار( انفارمیشن اور اثاثہ جات کے سالانہ ریٹرنس اور ذمہ داریوں اور ریٹرنس کے ادخال میں اثاثہ جات کے استثنیٰ کے لئے حدود) قواعد2014ء کا محکمہ شخصی امور و تربیت کی جانب سے حال ہی میں اعلان کیا گیا ہے ۔ قواعد2014ء کے مطابق لوک پال اور لوک آیوکت قانون کے تحت اعلان کیا گیا ہے کہ ہر ایک عوامی خدمت گزار کو اعلان اطلاع اور اپنے اثاثہ جات کے سالانہ ریٹرنس اور ذمہ داریوں کا اعلان ہر سال31مارچ تک کیاجائے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں