وزراء کی جاسوسی اب آسان نہیں ہوگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-05

وزراء کی جاسوسی اب آسان نہیں ہوگی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
غیر ملکی جاسوسی اور سائبر نقب زنی کو لے کر اٹھے تنازعات کے درمیان این ڈی اے حکومت نے اپنے اعلیٰ وزراء کی فون بات چیت کو محفوظ بنانے کے انتظام کرلئے ہیں ۔ حکومت کے اعلیٰ وزراء اہم آئینی عہدیداروں اور قومی سلامتی کے معاملت سے جڑے افسروں کے یہاں نئے اور زیادہ محفوظ ٹیکنالوجی والے ریکس فون لگائے جارہے ہیں ۔ ایسی ہدایتیں بھی دی گئی ہیں کہ حساس معاملات پر بحث کے لئے ریکس لائنوں کا ہی استعمال کیاجائے ۔ یوں تو وزیر اعظم سمیت ملک کے اعلیٰ عہدیداروں اور فوج سربراہان سمیت قومی سلامتی کے نظام سے جڑے اہم سرکاری حکام کے محفوظ ڈائیلاگ کے لئے ریکس فوج لائنیں پہلے سے مقرر ہیں ، لیکن کئی بار ان لائنوں کے تکنیکی پریشانیوں کا شکار ہونے کی شکایتیں آتی رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مودی حکومت کے وزراء اور آئینی عہدوں پر بیٹھے عہدیداروں کے یہاں لگائے جارہے نئے ریکس فون کی حفاظت کے اضافی تکنیک سے لیس ہیں تاکہ اس میں نقب نہ لگائی جاسکے ۔ ریکس فون میں نشاندہی کی تکنیکی سہولیات ہیں ۔ لہذا فون کی لائن تبھی فعال ہوگی جب مقررہ شخص کی شناخت کی تصدیق ہوجائے گی۔ ریکس لائن کی خاصیت ہے کہ اس پر ہورہی بات چیت میں نقب لگانا ممکن نہیں ۃے ۔ اس آپریشن کے لئے ایمٹی ینیل نے الگ ایکسچینج قائم کررکھا ہے ۔ یہ قواعد کے پیچھے ہندوستان کے لئے سیکوریٹی کی نئی چیلنج بن کر ابھری سائبر نقب کو وجہ سمجھاجارہا ہے ۔ اس کے علاوہ امریکہ کے قومی سلامتی ایجنسی( این ایس اے) کی طرف سے ہندوستان میں حکومت اور رہنماؤں کی جاسوسی کو لے کر حال ہی میں ہوئے انکشافات نے ہلچل مچایا تھا ۔ اس کے چلتے گزشتہ ہفتے بھارت آئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورے میں بھی یہ مسئلہ چھایا رہا ۔ معاملے کو لے کر ہندوستان میں موجود ناراضگی کے چلتے وزیر خارجہ سشما سوراج کے کہنا پڑا کہ دوست ملک ایک دوسرے کی جاسوسی کرائیں یہ قطعی منظور نہیں کیاجاسکتا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں