دہلی کا 16 سالہ طالب علم مائیکروسافٹ پاور پوائنٹ ورلڈ چمپئن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-05

دہلی کا 16 سالہ طالب علم مائیکروسافٹ پاور پوائنٹ ورلڈ چمپئن

نئی دہلی
آئی اے این ایس
دہلی کے ایک16سالہ طالب علم ارجیت کنسل کو مائیکرو سافٹ پاور پوائنٹ 2010میں2014ء مائیکرو سافٹ آفس اسپیشلسٹ ورلڈ چمپئن نامزد کیا گیا ہے ۔ آج یہاں یہ اعلان کیا گیا۔’’سرٹی پورٹ‘‘(عالمی ورک فورس اور اکیڈیمک مارکٹس کے لئے ایک پیئرسن وی یو ای(VUE) بزنس اور ٹسٹ ڈیلیوری سلوشن فراہم کرنے والے ادارہ) نے مذکورہ ایوارڈ کا اعلان کیا ۔ علاوہ ازیں کنسل کو ڈزنی گرانڈ کیلیفورنین ریسارٹ میں منعقدہ مقابلہ کے دوران5ہزار ڈالر کی اسکالر شپ سے بھی نوازا گیا ۔ کنسل مغربی دہلی کے علاقہ پتیم پورہ کے مہاراجہ اگر سین اسکول کا طالب علم ہے۔ مذکورہ خبر سن کر اس نے کہا کہ’’میرے لئے یہ ایک حیرت انگیز احساس ہے جس کا اظہار میں الفاظ میں نہیں کرسکتا۔‘‘۔ اس سوال پر کہ آیا وہ اپنے کیرئیر کے لئے کوئی منصوبہ رکھتا ہے کنسل نے کہا’’ابھی نہیں۔‘‘

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں