میرٹھ میں دو فرقوں میں کشیدگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-09

میرٹھ میں دو فرقوں میں کشیدگی

میرٹھ
پی ٹی آئی
اسکول سے گھر جاتی چھٹی کلاس کی ایک طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کو لے کر سوتی گنج میں دو فرقوں کے لوگ آمنے سامنے آگئے۔ طالبہ سکھ کموینٹی سے متعلق ہونے کی وجہ سے سماج کے لوگ سڑکوں پر اتر آئے اور جم کر ہنگامہ کیا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے چھیڑ چھاڑ کے ایک ملزم کو دبوچ لیا اور صدر تھانے لے گئی۔ وہاں بھی کافی دیر تک ہنگامہ ہوتا رہا اور پھر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ سکھ برادری کی طرف سے دوسرے کمیونٹی کے لوگوں کے خلاف نعرے بازی کرنے پر ایک بار پھر ماحول گرما اٹھا ۔ واقعہ دوپہر قریب ایک بجے کی ہے ۔ تھاپر نگر میں گرودوارہ کے قریب رہنے والے ایک سابق ایم ایل سی کی11سال کی پوتی ویسٹ انڈیا روڈ پر واقع اسکول میں چھٹی کلاس کی طالبہ ہے ۔ اسکول سے چھٹی کے بعد وہ ٹیمپو سے گھر لوٹ رہی تھی ۔ گھر کے قریب ہی سوتی گنج میں ٹیمپو سے اتر کر جب وہ پیدل گھر کی طرف جارہی تھی تبھی دوسرے کمیونٹی کے تین چار نوجوانوں نے اس سے چھیڑ چھاڑ کردی۔ طالبہ چیخ پڑی جس پر وہاں سکھ برادری کے علاوہ دیگر لوگ بھی بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور چھیڑچھاڑ کرنے والوں کو گھیر لیا ۔ ان میں تین بھاگ گئے جب کہ ایک کو پولیس نے دبوچ لیا ۔ اس کی پٹائی کی گئی اور پولیس کے حوالے کردیا۔ اس کے چلتے سوتی گنج میں جم کر ہنگامہ ہوا۔ بعد میں تھانے پر بھی ہنگامہ ہوا۔ سکھ سماج کی طرف سے دی گئی تحریر پر چھیڑ چھاڑ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ بتاتے ہیں کہ تھانے سے لوٹتے وقت سکھ سماج کے لوگوں نے سوتی گنج میں دوسرے طبقہ کے خلاف نعرے بازی کردی، جس سے ایک کمیونٹی کے لوگ بھڑک اٹھے اور انہوں نے ہنگامہ شروع کردیا۔ پولیس فورس اور افسر موقع پر پہنچ کر دونوں فریقین کو سمجھانے میں لگے رہے ۔ واضح رہے کہ میرٹھ میں ان دنوں مختلف واقعات کے حوالے سے دو فرقوں میں شدید کشیدگی پائی جارہی ہے جس کی وجہ سے یہاں پولیس بہت زیادہ چوکس ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں