پی ٹی آئی
چیف منسٹر جموں و کشمیر کی جانب سے مبینہ سرزنش کی وجہ سے ایک سرکاری عہدیدار کے خدمات سے استعفیٰ کے ایک دن بعد سینکڑوں انجینئرنگ ملازمین چیف منسٹر عمر عبداللہ کی مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک قلم رکھ دوہڑتال شروع کردی ہے ۔ محکمہ جات عوامی صحت انجینئرنگ اور آبپاشی و سیلاب پر قابو پانے والے ملازمین نے یہاں اپنے دفاتر بند کردئیے اور بی ایچ ای چیف انجینئرمظفر لنکر کی تائید میں ایک قلم رکھ دو ہڑتال شروع کردی۔ لنکر نے امور صارفین و عوامی تقسیم کے وزیر چودھری محمد رمضان پی ایچ ای وزیر سے ایک ملاقات کے دوران مذکورہ وزیر کی جانب سے مبینہ طور پر ان کی سرزنش کے خلاف بطور احتجاج کل اپنا استعفیٰ پیش کردیا تھا ، جس میں پی ایچ ای وزیر رام لال شرما نے بھی شرکت کی تھی ۔ ملازمین نے وزیر کو معذرت خواہی کرنے کے لئے ایک سہ روزہ الٹی میٹم دیا ہے ۔ اگر ان کا مطالبہ قبول نہ کیاجائے ۔ان ملازمین نے بطور احتجاج وادی میں آبرسانی اور آبپاشی کے کنکشنس منقطع کرنے کی دھمکی دی ہے ہم نے اپنے دفاتر بند کردئیے ہیں اور ایک احتجاج منانے کے لئے قلم رکھ دو ہڑتال پر ہیں۔ ہم تا حال اوزار رکھ دو ہڑتال شروع نہیں کی ہے ۔ ہم نے ہمارے مطالبات کی تکمیل کے لئے حکومت کو تین دن کا وقت دیا ہے جس میں ناکامی پر ہم اوزار رکھ دو ہڑتال شروع کریں گے اور وادی میں آبرسانی و آبپاشی کے کنکشنس منقطع کردیں گے۔
آل کشمیر پی ایچ ای ملازمین اسوسی اشین کے صدر نشین غلام احمد ناتھ نے نامہ نگاروں سے یہ بات کہی ۔ ناتھ نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو ایک ایف آئی آر درج کرنی چاہئے اور اس واقعہ کی ایک تحقیقات کروانی ہوگی ۔ وزیر کو مستعفیٰ ہوجانا چاہئے اور حکومت کو چاہئے کہ عہدیدار کا استعفیٰ قبول نہ کرے۔ ناتھ نے کہا کہ چیف منسٹر لنکر کے اعتبارات اچھی طرح جانتے ہیں اور اس معاملہ میں انہیں مداخلت کرنی چاہئے ۔ چیف منسٹر خود ایک ایماندار آدمی ہیں اور ایماندار عہدیداروں کے ساتھ انتہائی اچھا سلوک کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کو مداخلت کرنی چاہئے ۔ ملازمین نے وزراء پر الزام عائد کیا کہ وہ بار بار عہدیداروں کے ساتھ غلط برتاؤ کیا کرتے ہیں ۔ وزراء ملازمین کے خلاف اس وقت غلط برتاؤ کررہے ہیں اور آئندہ ایسا ہی سلوک کرسکتے ہیں ۔ ہم سیاستدانوں کے غلام نہیں ہیں بلکہ آدمی ہیں ۔ ہم اس طرح کی بد سلوکی کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتے ۔کشمیر انجینئرنسگ اسوسی ایشن کے ترجمان ہدایت اللہ نے یہ بات کہی ۔ ا س دوران کشمیر پی ایچ ای جوائنٹ ایمپلائیز اسوسی ایشن نے یہاں پریس کالونی میں وزیر کے خلاف ایک احتجاجی ریالی بھی نکالی ۔ اسوسی ایشن نے حکومت کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے وزیر کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں