پی ٹی آئی
ایک بڑے اقدام میں حکومت نے آئی اے ایس، آئی پی ایس اور آئی ایف ایس عہدیداروں کو فرائض کی انجام دہی کے دوران بااخلاق اور سیاسی غیر جانبداربنانے کے لئے سرویس رولز میں ترمیم کی ہے ۔ نئے قواعد میں کہا گیا ہے کہ عہدیدار عوام کو جوابدہ رہیں گے خاص طور پر کمزور طبقات اور عوام کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کریں گے ۔ صرف وہی فیصلہ لیں گے جو عوام کے مفاد اور استعمال میں ہو ۔ آل انڈیا سرویسس(کنڈکٹ) ترمیمی قواعد2014ء کو حکومت نے جاری کیا ہے اس میں عہدیداروں کے لئے لازمی کیا گیا ہے کہ وہ عوامی فرائض کی انجام دہی سے متعلق خاجگی مفادات کو درمیان میں نہ لائیں اور تنازعہ کو حل کرنے کے لئے اقدامات کریں تاہم فیصلہ عوام کے مفاد میں ہونا چاہئے ۔ عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ کسی بھی شخس یا تنظیم کے مالیاتی اور کسی دباؤ میں نہ آئیں ۔ قواعد میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی عہدیدار اپنے عہدہ یا اختیارات کا غلط استعمال نہیں کرسکتا اور نہ ہی کسی مادی یا مالیاتی مفاد میں فیصلہ لے سکتا ہے ۔ قواعد میں کہا گیا ہے کہ عہدیدار ایسا کوئی فیصلہ نہیں لے سکتا جس سے اس کا کوئی شخصی فائدہ ہو ۔ انڈین اڈمنسٹر یٹیو سرویس( آئی اے ایس) انڈین پولیس سرویس(آئی پی ایس) انڈین فاریسٹ سرویس(آئی ایف ایس) کے عہدیداروں کو لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرکاری خدمات کی انجام دہی میں رازداری کو برقرار رکھیں اور ایسے کسی راز کا افشا نہ کریں جس سے ہندوستان کی سالمیت ، یکجہتی اور سلامتی کو نقصان ہوسکتا ہے ۔ قواعد میں کہا گیا ہے کہ سیول سرویسس کا ہر رکن انتہائی اخلاق، یکجہتی اور ایمانداری کا مظاہرہ کرے گا ۔ وہ سیاسی طور پر غیر جانبدار رہے گا اور میرٹ کے اصولوں کو فروغ دے گا ۔ عہدیدار کو مشورے اور فیصلے لینے کی آزادی ہوگی تاہم اس میں شفافیت اور انصاف لازمی ہے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں