پی ٹی آئی
کانگریس نے اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ انشورنس بل کی مخالف ہے ۔ کانگریس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں جلد از جلد انشورنس بل کو منظور کروائے ۔ حکومت کو یاد دلایا کہ بی جے پی نے2008میں ایف ڈی آئی بل کی مخالفت کی تھی جب کہ کانگریس اس کی حمایت کرچکی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر راجیہ سبھا غلام نبی آزاد نے کہا کہ ہم ہمیشہ اہم مسائل جیسے ایف ڈی آئی وغیرہ کے تعلق سے کہتے رہے ہیں کہ ان پر منتخب کمیٹی کے ذریعہ تعمیری بحث ہونی چاہئے ، انہوں نے کہا کہ انشورنس بل سرمائی اجلاس میں منظور کروایا جاسکتا ہے ۔ اس کا ہم تیقن دیتے ہیں ۔ لاکھوں لوگوں کے سرمایہ کو خطرہ میں نہیں ڈالا جاستکا اور یہ بات بالکل غلط ہے کہ ہم اس اہم مسئلہ کے بارے میں کوئی رائے نہیں رکھتے ۔ اس مسئلہ کے حل کے لئے ایک توازن رکھنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کیا۔ اس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ کانگریس اس بل کی مخالفت کرتی ہے ۔ پارٹی ہمیشہ سے انشورنس سیکٹر کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں ہمیشہ سے دلچسپی لیتی رہی ہے ۔ ان متنازعہ انشورنس بل راجیہ سبھا میں پیش ہونے کے باوجود اس کو نتیجہ تک نہیں پہنچایاجاسکتا ۔ پارلیمنٹری افیر منستر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر فینانس ارون جیٹلی کی موجودگی میں اپوزیشن کے ساتھ اس مسئلہ پر متفقہ رائے ہموار نہیں ہوسکی۔ ارون جیٹلی کے بیان کے مطابق یہ بل ہو بہو اسی شکل میں موجود ہے جو یوپی اے کانگریس کے اقتدار میں موجود تھی ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں